اسلام آباد ایم او یوکی تائید، مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے پاکستان، سعودی عرب، مصراور ترکیہ متحد، ریجنل۔4 اجلاس کا اعلامیہ جاری

اتوار 21 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے ایک نئے دور کا آغاز کرتے ہوئے پاکستان، سعودی عرب مصراور ترکیہ کے وزرائے خارجہ پر مشتمل ’ریجنل۔4 ‘ کے چوتھے مشاورتی اجلاس میں امریکا ایران تاریخی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ‘کو خطے کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا گیا ہے۔

قاہرہ میں منعقدہ اس اعلیٰ سطح کے اجلاس میں علاقائی سلامتی، توانائی کی منڈیوں اور فلسطین کے دیرینہ تنازع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کا خیرمقدم

اجلاس کے اختتام پر جاری مشترکہ اعلامیے میں چاروں ممالک نے 18 جون 2026 کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان طے پانے والی ’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کا گرمجوشی سے خیرمقدم کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قاہرہ میں ریجنل-4 ممالک کے وزرائے خارجہ کا اہم اجلاس ’اسلام آباد مفاہمی یادداشت‘ زیر بحث

وزرائے خارجہ نے اس پیش رفت کو علاقائی تناؤ میں کمی اور عالمی سپلائی چین کے تحفظ کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اعلامیے میں اس تاریخی معاہدے کو ممکن بنانے میں پاکستان کے کلیدی کردار اور قطر کی سفارتی کوششوں کو خصوصی طور پر سراہا گیا ہے۔

خلیجی ممالک کے تحفظات کا احترام

مشترکہ اعلامیے میں ریجنل۔4 کے وزرائے خارجہ نے زور دیا کہ اس مفاہمت کے ثمرات تبھی پائیدار ہوں گے جب طے شدہ وعدوں پر دیانتداری سے عمل درآمد کیا جائے گا۔

اجلاس میں اس بات کو یقینی بنانے پر اتفاق کیا گیا کہ مستقبل کے کسی بھی معاہدے میں خطے کے ممالک، بالخصوص خلیجی عرب ریاستوں کے سیکیورٹی خدشات کو مرکزی حیثیت حاصل ہو۔

فلسطین، امن کا ناگزیر محور

امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی اس پیش رفت کے ساتھ ساتھ، اجلاس میں مسئلہ فلسطین کی مرکزیت کو پھر سے اجاگر کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایران امریکا جنگ بندی خطے میں قیام امن کے لیے اہم، پاکستان کی سفارتی کوششیں قابلِ تحسین ہیں، سعودی عرب

چاروں ممالک نے مشرقی یروشلم کو دارالحکومت بنانے کے ساتھ 4 جون 1967 کی سرحدوں پر مبنی ایک آزاد و خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔

مشترکہ اعلامیے میں غزہ اور مغربی کنارے کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے انصاف کے لیے متحدہ آواز اٹھانے کا مطالبہ کیا گیا۔

آخر میں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن، خوشحالی اور سلامتی کے فروغ کے لیے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے وژن کی تائید کرتے ہوئے اسے مستقبل کی سفارت کاری کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سانحۂ اے پی ایس سے برطانوی فٹبال ٹیم تک، عمر نواز کی ناقابلِ یقین کامیابی کی داستان

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

ویڈیو

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری