ایرانی صدر مسعود پزیشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کل پاکستان کے ایک روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ پاکستان کی اعلیٰ سیاسی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران ڈیل: ’تاریخ رقم ہوگئی، پاکستان کی شاندار سفارتکاری نے دنیا کو حیران کردیا‘

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر کی صدرِ مملکت آصف زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف سے الگ الگ ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں حالیہ ایران امریکا مفاہمت اور مذاکراتی عمل بھی زیرِ بحث آئے گا، جبکہ پاک ایران تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، تجارت، سرحدی تعاون اور علاقائی امن و استحکام سے متعلق معاملات پر بھی گفتگو کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کی قیادت علاقائی اور بین الاقوامی سطح پر پیش آنے والی تازہ پیش رفت سمیت کثیرالجہتی امور پر مشاورت کرے گی۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت، 60 روز میں حتمی امن معاہدے پر اتفاق

ایرانی صدر کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب خطے میں سفارتی سرگرمیوں میں تیزی دیکھی جا رہی ہے اور ایران و امریکا کے درمیان مذاکراتی عمل عالمی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

مبصرین کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کا دورۂ پاکستان دونوں ہمسایہ ممالک کے تعلقات کو مزید فروغ دینے اور اہم علاقائی معاملات پر ہم آہنگی بڑھانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مالی مسائل حل نہ ہوئے تو بی پی ایل منعقد نہیں کریں گے، تمیم اقبال

واٹس ایپ اب کاروباری اداروں سے صارفین کے جوابات پر بھی فیس وصول کرے گا

پاکستانی کوہ پیما عاصمہ مشتاق اسپینٹک سر کرنے کے بعد انتقال کرگئیں

بی این پی رہنما مرزا فخرالاسلام عالمگیر بنگلہ دیش کے نئے صدر منتخب

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، پیٹرول 27 پیسے اور ڈیزل ایک روپے 64 پیسے مہنگا

ویڈیو

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

شاہی خاندان سے تعلقات بہتر ہوگئے، شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کا 6 سالہ جلا وطنی کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات 15 دسمبر سے 15 جنوری کے درمیان ہوں گے، صوبائی حکومت اور الیکشن کمیشن متفق

کالم / تجزیہ

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک

وزیر اعلیٰ اسلام آباد کا اقتدار کب ختم ہوگا؟