ورلڈ کپ فائنل کے اسٹیڈیم پر تنقید، فیفا کا مؤقف سامنے آگیا

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے فائنل کی میزبانی کرنے والے نیو یارک جرسی اسٹیڈیم پر کھلاڑیوں کی تنقید کے بعد اپنا مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بہترین کھیل کے میدان کی تیاری کے لیے 5 سال سے زائد عرصے تک تحقیق، تجربات اور جدت پر کام کیا گیا ہے۔

میٹ لائف اسٹیڈیم، جسے ورلڈ کپ کے لیے نیو یارک جرسی اسٹیڈیم کا نام دیا گیا ہے، اب تک 2 میچوں کی میزبانی کر چکا ہے۔ پہلے میچ میں برازیل اور مراکش کے درمیان مقابلہ برابر رہا جبکہ دوسرے میچ میں فرانس نے سینیگال کو 1-3 سے شکست دی۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ 2026: 3 ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئیں، 3 ٹیمیں ایونٹ سے باہر

اس اسٹیڈیم میں مزید 6 میچ کھیلے جائیں گے، جن میں 19 جولائی کو ہونے والا ورلڈ کپ کا فائنل بھی شامل ہے۔

برازیل کے ونگر وینیسیئس جونیئر نے گراؤنڈ کی حالت پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شدید گرمی کی وجہ سے گھاس جلد خشک ہوجاتی ہے، جس سے کھیل کی رفتار سست پڑ جاتی ہے اور ٹیموں کے لیے ردھم قائم کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔

فرانس کے کوچ دیدیے دیشام نے بھی طنزیہ انداز میں کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے گھاس کے نیچے سیمنٹ موجود ہو، تاہم ٹیم کو ان حالات کے مطابق خود کو ڈھالنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ: 10 کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے والی پیراگوئے نے ترکیہ کو شکست دے کر ایونٹ سے باہر کردیا

فرانسیسی مڈفیلڈر ایڈرین رابیو نے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ گراؤنڈ اتنی سخت تھی کہ اسے شاید روایتی فٹبال میدان بھی نہیں کہا جا سکتا اور یہ مصنوعی میدان جیسی محسوس ہو رہی تھی۔

اس تنقید کے جواب میں فیفا نے اپنے بیان میں کہا کہ ادارے نے معروف ماہرین، اسٹیڈیم انتظامیہ اور فٹبال سے وابستہ فریقوں کے ساتھ مل کر 5 سال سے زیادہ عرصے تک میدان کی تیاری، جانچ اور بہتری کے لیے کام کیا تاکہ کھلاڑیوں کو بہترین ممکنہ کھیل کا میدان فراہم کیا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عمران خان کی بہن نورین نیازی کو متنازع بیان پر این سی سی آئی اے نے طلب کرلیا

افواجِ پاکستان قوم کا سرمایہ اور فخر، وقار مجروح کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ملک احمد خان

کراچی پورٹ پر ایک ساتھ 2 ہزار الیکٹرک گاڑیاں، آخر یہ پاکستان کے لیے اتنی بڑی خبر کیوں ہے؟

عطا اللہ تارڑ کا پی ٹی وی اسپورٹس ٹیم کو خراج تحسین، فیفا ورلڈ کپ کی خصوصی کوریج پر فخر کا اظہار

آبنائے ہرمز پر انحصار ختم کرنے کے لیے مقامی سطح پر تیل کی تلاش شروع کرنے پر کام ہورہا ہے، وزیر پیٹرولیم

ویڈیو

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

آبنائے ہرمز کے بعد باب المندب کی بندش، نصرت جاوید نے ایرانی پراکسی کا کچا چٹھا کھول دیا

کالم / تجزیہ

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری

کیا موساد نےسابق ایرانی صدر کو آلہ کار بنا لیا تھا؟