ریڈزون میں قائم بیشتر وفاقی اداروں کو گھر سے کام کرنے کی ہدایت، اہم وزارتیں معمول کے مطابق کھلی رہیں گی

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے ریڈ زون اسلام آباد میں واقع وزارتوں، ڈویژنز اور دیگر سرکاری اداروں کے ملازمین کو 23 جون 2026 کو گھر سے کام (ورک فرام ہوم) کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ منگل کے روز نافذ العمل رہے گا۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات: ریڈ زون سیل اور ٹریفک کا جامع پلان نافذ، ایڈوائزری جاری

نوٹیفکیشن کے مطابق کابینہ ڈویژن، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)، وزارت خزانہ، وزارت تجارت، وزارت خارجہ، وزارت صنعت و پیداوار، وزارت داخلہ، وزارت قانون و انصاف، وزارت پارلیمانی امور، وزارت منصوبہ بندی، قومی اسمبلی و سینیٹ سیکریٹریٹ، وزیراعظم آفس اور ریونیو ڈویژن معمول کے مطابق دفاتر سے کام کرتے رہیں گے۔

کابینہ ڈویژن نے ہدایت کی کہ ریڈ زون میں واقع خودمختار ادارے اور منسلک محکمے بند رہیں گے، جبکہ گھر سے کام کرنے والی وزارتوں اور اداروں کے افسران اور سیکریٹریل عملہ اپنے متعلقہ اسٹیشنز پر موجود رہے گا اور ضرورت پڑنے پر مختصر نوٹس پر دفتر آنے کے لیے تیار ہوگا۔

مزید پڑھیں:ایران امریکا مذاکرات: اسلام آباد میں سخت سیکیورٹی، ریڈ زون میں واقع ادارے آج بھی ’ورک فرام ہوم‘ کریں گے

نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ ہدایات بینکوں پر لاگو نہیں ہوں گی اور تمام بینک معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ کابینہ سیکریٹری کامران علی افضل کے دستخطوں سے جاری اعلامیے میں اس فیصلے کی وسیع پیمانے پر تشہیر کے لیے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کو بھی آگاہ کیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی