اسلام آباد مذاکرات: ریڈ زون سیل اور ٹریفک کا جامع پلان نافذ، ایڈوائزری جاری

جمعہ 24 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی دارالحکومت میں امریکا، ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے وفود کی آمد کے پیشِ نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کرتے ہوئے ریڈ زون اور اس سے ملحقہ علاقوں کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر بند کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد: ریڈ زون اور مختلف شاہراہوں پر ٹریفک ایڈوائزری جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے جاری کردہ ہنگامی ایڈوائزری کے مطابق کورال سے زیرو پوائنٹ تک ایکسپریس وے عام آمد و رفت کے لیے بند رہے گی جبکہ سری نگر ہائی وے پر بھی مختلف اوقات میں ٹریفک کی روانی معطل رہے گی۔ شہر کی تمام داخلی شاہراہوں پر ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دیتے ہوئے مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان ایام میں اسلام آباد کی جانب سفر سے مکمل گریز کریں۔

شہریوں کی سہولت کے لیے جاری کردہ متبادل پلان کے تحت جی فائیو، جی سکس، جی سیون اور ایف سکس، ایف سیون کے رہائشی راولپنڈی آنے جانے کے لیے مارگلہ روڈ سے نائنتھ ایونیو کا راستہ استعمال کریں گے۔ اسی طرح فیصل ایونیو سے زیرو پوائنٹ کی جانب آنے والی ٹریفک کو بھی نائنتھ ایونیو کی طرف موڑ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: غیر ملکی وفود کی آمد، اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہریوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری

زیرو پوائنٹ سے کورال چوک کی بندش کی صورت میں مسافر سری نگر ہائی وے سے نائنتھ ایونیو اور اسٹیڈیم روڈ کے ذریعے مری روڈ یا راول روڈ استعمال کر کے اپنی منزل تک پہنچ سکیں گے۔ پارک روڈ سے کلب روڈ کی بندش پر ٹریفک کو ترامڑی چوک کی جانب موڑا جائے گا جبکہ بھارہ کہو کے مکین کورنگ روڈ، بنی گالہ اور لہتراڑ روڈ کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔

راولپنڈی صدر سے اسلام آباد آنے والے شہریوں کو کرنل شیر خان روڈ، فقیر ایپی روڈ یا نائنتھ ایونیو استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ہیوی ٹریفک کے لیے طویل مسافت کا پلان ترتیب دیتے ہوئے جی ٹی روڈ پشاور سے لاہور جانے والی گاڑیوں کو ٹیکسلا سے موٹروے، چکری انٹرچینج اور چک بیلی روڈ کے راستے روات بھیجا جائے گا، جبکہ لاہور سے پشاور جانے والی ہیوی ٹریفک بھی روات سے چک بیلی روڈ اور چکری انٹرچینج کا راستہ اختیار کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں غیر ملکی وفود کی آمد: ٹریفک ایڈوائزری جاری، اہم شاہراہوں پر ڈائیورژنز کا اعلان

حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کسی بھی پریشانی سے بچنے کے لیے اسلام آباد پولیس کے سوشل میڈیا پیجز اور ایف ایم ریڈیو سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

بیلجیئم کی شہزادی ایلیونور کی اسکول کی تعلیم مکمل، ہائیر ایجوکیشن کے لیے نیدرلینڈانتخاب کرلیا

2030 تک ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے ہدف کے لیے فیصلہ کن اقدامات ضروری ہیں، وزیر صحت

یاسر حسین نئی مزاحیہ اسٹیج ڈراما ’سو سویٹ‘ کے ساتھ تھیٹر میں واپسی کے لیے تیار

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی