پاکستان کی توانائی سلامتی کے لیے اہم پیشرفت، وائٹ آئل پائپ لائن منصوبہ منظور

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل  یعنی ایس آئی ایف سی نے ماچکے–ٹھلیاں–تارو جبہ وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی منظوری میں کامیاب کردار ادا کیا ہے۔

اس ضمن میں جاری ایک اعلامیے کے مطابق یہ اہم انفراسٹرکچر منصوبہ پاکستان کی توانائی سلامتی، ایندھن کی ترسیل کے نظام میں بہتری اور قومی رابطہ کاری کو مزید مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔

435 کلومیٹر طویل یہ پائپ لائن منصوبہ  ایس آئی ایف سی کے ترجیحی ایجنڈے کا حصہ رہا ہے، جبکہ اس کے لیے مفاہمت کی یادداشت بھی ایس آئی ایف سی کے پلیٹ فارم کے تحت طے پائی، جو پاکستان کے اہم توانائی شعبے میں بین الاقوامی تعاون اور سرمایہ کاری کے فروغ میں ایس آئی ایف سی کے کردار کو اجاگر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کی سربراہی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی کابینہ کمیٹی کا قیام

متعلقہ اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ کاری اور مسلسل اقدامات کے ذریعے ایس آئی ایف سی نے منصوبے کو درپیش اہم چیلنجز کے حل میں معاونت فراہم کی اور ضروری منظوریوں کے حصول میں اہم کردار کے باعث اس اہم تزویراتی منصوبے پر پیشرفت ممکن ہوئی۔

وائٹ آئل پائپ لائن پاکستان میں جنوبی سے شمالی علاقوں تک وائٹ آئل کی ترسیل کے لیے ایک اہم راہداری قائم کرے گی۔

منصوبے کی تکمیل کے بعد ایندھن کی فراہمی کے نظام میں بہتری آئے گی اور سڑک کے ذریعے ترسیل پر انحصار کم ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق اسی طرح لاجسٹکس کے اخراجات میں کمی آئے گی، ایندھن کے نقصانات کم ہوں گے اور ملک کے توانائی سپلائی نظام کی مجموعی استعداد اور اعتماد میں اضافہ ہوگا۔

’توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے کے ساتھ ساتھ یہ منصوبہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے، توانائی کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا، جو پاکستان میں بڑے پیمانے پر اسٹریٹجک سرمایہ کاری کے فروغ کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔‘

مزید پڑھیں: ایس آئی ایف سی کے تعاون سے چینی کمپنی پنجاب میں سولر پینل پلانٹ لگائے گی

وائٹ آئل پائپ لائن منصوبے کی کامیاب معاونت ایس آئی ایف سی کے اس مسلسل کردار کو ظاہر کرتی ہے جس کے تحت کونسل پاکستان کے کاروباری ماحول کو مضبوط بنانے، سرمایہ کاری کے مواقع پیدا کرنے اور پائیدار معاشی ترقی و قومی مفاد سے وابستہ اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کی رفتار تیز کرنے میں معاونت فراہم کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک