صدر مملکت آصف زرداری سے ایرانی صدر کی ملاقات، امت مسلمہ کے درمیان اتحاد ناگزیر قرار

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے ایوانِ صدر میں ملاقات کی، جس میں پاک ایران دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن و سلامتی، اقتصادی تعاون اور باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے، اقتصادی تعاون کو فروغ دینے اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ روابط کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مزید پڑھیں: ایرانی صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے، صدر، وزیراعظم نے استقبال کیا، 21 توپوں کی سلامی، گارڈ آف آنر پیش

صدر آصف علی زرداری نے حالیہ تنازع کے بعد ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کو دونوں برادر ممالک کے مضبوط تعلقات کا مظہر قرار دیا۔

صدر مملکت نے ایرانی ہم منصب کو اسلام آباد مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ تکنیکی سطح پر ہونے والے مذاکرات خطے میں مستقل امن اور استحکام کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایران کے امن، استحکام، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی اصولی حمایت کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ یکطرفہ اقدامات کی مخالفت کی ہے اور تمام تنازعات کے حل کے لیے سفارت کاری اور مذاکرات کی حمایت کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے امتِ مسلمہ کے اتحاد کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے خلیجی ممالک کے ساتھ مضبوط تعلقات برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی خامنہ ای کے لیے ایرانی صدر کے ذریعے اپنی نیک خواہشات کا پیغام بھی بھجوایا۔

صدر مملکت نے علی حسینی خامنہ ای کی شہادت پر ایک بار پھر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیاکہ پاکستان ان کے جنازے میں شرکت کرے گا۔

ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر خطے میں امن اور مذاکرات کے فروغ کے لیے پاکستان کی تعمیری کوششوں اور مسلسل حمایت کو قابلِ ستائش قرار دیا۔

مزید پڑھیں: ایران نے اعلیٰ سطح کے جوہری معائنے پر اتفاق کرلیا، مذاکرات مثبت انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

انہوں نے کہاکہ ایران پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیا جائےگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری