آزاد کشمیر انتخابات: کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل، 45 حلقوں سے 1265 امیدوار میدان میں آگئے

منگل 23 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر میں عام انتخابات 2026 کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا مرحلہ مکمل ہوگیا، مجموعی طور پر 45 انتخابی حلقوں سے 1265 امیدواروں نے اپنے کاغذات جمع کرا دیے ہیں۔

مظفرآباد سے الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق آزاد کشمیر کے 33 عام حلقوں میں 1047 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے، جبکہ مہاجرین کے لیے مختص 12 نشستوں پر 218 امیدواروں نے انتخابی عمل میں حصہ لینے کے لیے اپنے کاغذات جمع کرائے ہیں۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی 2026 کو ہونے جا رہے ہیں، جس کے لیے انتخابی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔

آزاد کشمیر کے آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان کڑے مقابلے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

بکری کے شکار پر آئے اژدھے کو ہاتھ پر ڈسنے کے باوجود شخص دبوچ لیا

’قرضوں میں ڈوبا ملک، افسران شاہی بگھیوں میں‘ سرکاری تقریب پر عوامی و صحافتی حلقوں کی تنقید

طالبان حکومت کے اندر ’موقع پرست عناصر‘ موجود ہیں، نائب سربراہ انٹیلیجنس کا اعتراف

نئے صوبوں کا معاملہ محض شور شرابہ، پی ٹی آئی کو سیاسی مذاکرات کے لیے پہلے جمہوری رویہ اپنانا ہو گا، رانا ثنا اللہ

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی