شاہ سلمان کی خصوصی مہمان نوازی، 1,000 عمرہ زائرین کی میزبانی کا اعلان

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنی ذاتی سرپرستی اور خرچ پر دنیا بھر سے ایک ہزار مرد و خواتین عمرہ زائرین کی میزبانی کی منظوری دے دی ہے۔

یہ اقدام ’خادمِ حرمین شریفین کے حج، عمرہ اور زیارت پروگرام برائے مہمانان‘ کے تحت کیا جائے گا، جس پر عمل درآمد وزارتِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ سلمان کی قیادت میں سعودی عرب کا روشن سفر، 10 سالہ حکمرانی کا سنگ میل

1448 ہجری کے دوران 4 مراحل میں مکمل کیے جانے والے اس پروگرام کے پہلے مرحلے میں 16 ایشیائی ممالک سے تعلق رکھنے والے 250 عمرہ زائرین شامل ہوں گے۔

ان ممالک میں انڈونیشیا، مشرقی تیمور، فلپائن، ملائیشیا، کمبوڈیا، تھائی لینڈ، ویتنام، میانمار، لاؤس، سنگاپور، چین، جاپان، کوریا، ہانگ کانگ، تائیوان اور منگولیا شامل ہیں۔

اس موقع پر وزیرِ اسلامی امور، دعوت و ارشاد اور پروگرام کے جنرل سپروائزر شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ان کے مطابق سعودی قیادت اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے مسلسل کوشاں ہے اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عمرہ اور مقدس مقامات کی زیارت کے مواقع آسانی اور اطمینان کے ساتھ فراہم کرنے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی امدادی مرکز کی عالمی انسانیت دوست خدمات سے ہزاروں افراد مستفید

شیخ عبداللطیف آل الشیخ نے کہا کہ یہ اقدام مسلم اقوام کے درمیان اخوت اور یکجہتی کے رشتوں کو مضبوط بنانے کے لیے سعودی قیادت کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ پروگرام مملکت کے انسانی اور دینی مشن کو اجاگر کرتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر کی مسلم برادریوں کے علما، دینی شخصیات اور بااثر افراد کے ساتھ رابطوں اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک