ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کے مستقبل سے متعلق نجومی کی چونکا دینے والی پیشگوئی

بدھ 24 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

معروف نجومی علی محمد نے پاکستانی شوبز شخصیات کے مستقبل، شادی اور کیریئر سے متعلق اہم پیشگوئیاں کرتے ہوئے اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر کے بارے میں بھی اہم پیشگوئی کی ہے۔

علی محمد نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شرکت کے دوران متعدد معروف فنکاروں کے مستقبل کے حوالے سے اپنی آرا کا اظہار کیا۔ پروگرام میں ان سے بلال عباس خان، ہانیہ عامر، صبا قمر، سجل علی، احد رضا میر، عاصم اظہر اور سونیا حسین سمیت کئی شوبز شخصیات کی شادی اور منگنی کے امکانات کے بارے میں سوالات کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر کے نئے گانے میں ہانیہ عامر کی جھلک، سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

عاصم اظہر کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے علی محمد نے کہا کہ رواں سال ان کی شادی کے امکانات تو نظر نہیں آتے تاہم منگنی ہونے کا امکان موجود ہے۔

ہانیہ عامر کے حوالے سے نجومی نے پیشگوئی کی کہ فی الحال ان کی شادی یا منگنی کے کوئی واضح امکانات دکھائی نہیں دیتے البتہ ان کے کسی بین الاقوامی منصوبے کا حصہ بننے کے امکانات زیادہ روشن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا ہانیہ عامر جنریشن زی کی بابرہ شریف ہیں؟

سجل علی کے بارے میں علی محمد کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت اپنی پیشہ ورانہ مصروفیات پر توجہ مرکوز رکھیں گی اور ممکنہ طور پر انہیں کسی بین الاقوامی فلمی منصوبے میں کام کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔

احد رضا میر کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ وہ بھی رواں سال زیادہ تر اپنے کیریئر اور کام میں مصروف دکھائی دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر نے شہرت کی دوڑ میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، مقبولیت کا کون سا نیا ریکارڈ قائم کیا؟

واضح رہے کہ جون 2025 میں عاصم اظہر اور میرب علی کی منگنی ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور ہانیہ عامر دوبارہ قریب آگئے ہیں تاہم دونوں شخصیات نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روسی ’شیڈو فلیٹ‘ کے خلاف برطانوی کارروائی، بھارتی کپتان کو 10 سال قید کا سامنا

جو روٹ ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ کیچز پکڑنے والے فیلڈر بن گئے

نوجوانوں کی مزاحمت نے مودی کو ’جن زی‘ بننے پر مجبور کردیا، سوشل میڈیا مہم مذاق بن گئی،برطانوی میڈیاکی رپورٹ

ایلون مسک نے مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس کے ذریعے عالمی نظامِ صحت میں انقلابی تبدیلی کی پیش گوئی کردی

الاسکا میں امریکی فضائیہ کے ریڈار مرکز کے قریب طیارہ تباہ، 8 افراد ہلاک

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘