شوق کی کوئی قیمت نہیں، کوئٹہ کے نوجوان نے چھت کو گلستاں میں تبدیل کردیا

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کوئٹہ کے شہری نے اپنے منفرد شوق کے ذریعے گھر کی چھت کو خوبصورت اور سرسبز باغ میں تبدیل کردیا، جہاں ہزاروں اقسام کے مقامی اور درآمد شدہ پودے موجود ہیں۔

چھت کے مالک محمد آصف نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں گزشتہ 7 برس سے پودے لگانے کا شوق ہے۔ اس دوران انہوں نے اپنی چھت پر بڑے پیمانے پر مختلف اقسام کے پودے لگائے، جن میں کئی نایاب اور بیرونِ ملک سے درآمد کیے گئے پودے بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: پودے بھی جانداروں سے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہیں، حیرت انگیز تحقیق

محمد آصف کا کہنا تھا کہ شوق کی کوئی قیمت نہیں ہوتی۔ لوگ اکثر ان سے اس باغ پر آنے والی لاگت کے بارے میں پوچھتے ہیں، لیکن ان کے مطابق جب انسان کسی چیز کا حقیقی شوق رکھتا ہو تو وہ اخراجات کو نہیں دیکھتا۔

انہوں نے کہاکہ ہر شخص کو اپنے گھر میں کم از کم چند گملے ضرور رکھنے چاہییں، کیونکہ پودے نہ صرف ماحول کو خوشگوار بناتے ہیں بلکہ آکسیجن فراہم کرنے کے ساتھ ذہنی سکون کا بھی باعث بنتے ہیں۔

محمد آصف کے مطابق ان کے باغ میں ایسے پودے بھی موجود ہیں جو کوئٹہ کے موسم میں بخوبی نشوونما پاتے ہیں، جبکہ سندھ اور پنجاب کے انڈور پلانٹس بھی انہوں نے خصوصی دیکھ بھال، درجہ حرارت، نمی، سایہ اور مناسب ماحول فراہم کرکے کامیابی سے محفوظ رکھے ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ ان کے کلیکشن میں آؤٹ ڈور اور انڈور پلانٹس، کیکٹس، سیکولنٹس، ہینگنگ پلانٹس، واٹر پلانٹس، بونسائی اور ایئر پلانٹس سمیت بے شمار اقسام شامل ہیں۔ ’ایئر پلانٹس کی خاص بات یہ ہے کہ وہ مٹی کے بغیر ہوا میں زندہ رہتے ہیں اور انہیں صرف وقتاً فوقتاً اسپرے کی ضرورت ہوتی ہے۔‘

مزید پڑھیں: سوات یونیورسٹی کے طالبعلم کا مٹی، ہوا کے بنا پودے اگانے کا کامیاب تجربہ

محمد آصف نے مزید بتایا کہ انہوں نے مختلف اقسام کے پودوں کو یکجا کرکے منفرد تھیمز تخلیق کیے ہیں، جن میں عربین تھیم، جنگل تھیم اور دیگر دلکش ڈیزائن شامل ہیں، اور ان تھیمز نے ان کی چھت کو ایک خوبصورت، سرسبز اور قدرتی منظر میں تبدیل کردیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری