فیفا ورلڈ کپ: ڈی آر کانگو نے تاریخ رقم کردی، انگلینڈ گروپ چیمپئن، کروشیا بھی کامیاب

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیفا ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے کے فیصلہ کن مقابلوں کے بعد ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی کئی ٹیموں کا فیصلہ ہوگیا، جہاں انگلینڈ، کولمبیا، پرتگال، کروشیا اور پہلی مرتبہ ڈی آر کانگو نے آخری 32 ٹیموں میں جگہ بنا لی، جبکہ مختلف میدانوں میں شائقین کو سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔

گروپ ‘کے’ میں کولمبیا اور پرتگال کے درمیان میامی میں کھیلا گیا مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا، تاہم دونوں ٹیمیں اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے میں کامیاب رہیں۔

 کولمبیا نے زیادہ تر وقت کھیل پر برتری برقرار رکھی اور متعدد مواقع بھی بنائے، مگر انہیں گول میں تبدیل نہ کرسکی۔

آخری لمحات میں ڈیوسن سانچیز کا گول وی اے آر کے ذریعے آف سائیڈ قرار دے دیا گیا، جبکہ پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو بھی پورے میچ میں خاطر خواہ اثر نہ چھوڑ سکے۔

گروپ ‘ایل’ میں انگلینڈ نے پاناما کو 0-2 سے شکست دے کر 7 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔

پہلے ہاف میں سخت مزاحمت کے بعد جوڈ بیلنگھم نے 62ویں منٹ میں گول کرکے برتری دلائی، جبکہ 5 منٹ بعد ان ہی کے شاندار کراس پر ہیری کین نے گول کرکے انگلینڈ کی فتح یقینی بنادی۔

اس گول کے ساتھ ہی کین ورلڈ کپ میں انگلینڈ کے تاریخ ساز ٹاپ اسکورر بھی بن گئے۔

اسی گروپ کے دوسرے میچ میں کروشیا نے گھانا کو 1-2 سے شکست دے کر دوسری پوزیشن اپنے نام کرلی۔

پیٹر سوشچ نے پہلے ہاف میں کروشیا کو برتری دلائی، جسے دوسرے ہاف میں ڈیرک لکاسن نے برابر کردیا، تاہم 83ویں منٹ میں لوکا موڈرچ کے کارنر پر نکولا ولاشیچ نے فیصلہ کن ہیڈر اسکور کرکے اپنی ٹیم کو قیمتی فتح دلادی۔

شکست کے باوجود گھانا بھی بہترین تیسرے نمبر کی ٹیموں میں شامل ہوکر ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گیا۔

ادھر اٹلانٹا میں ڈی آر کانگو نے ازبکستان کو 1-3 سے شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

ازبکستان نے ابتدائی برتری حاصل کی تھی، لیکن یوان ویسا نے 2 گول اسکور کیے جبکہ فسٹن مایلے نے ایک گول کرکے کانگو کی تاریخی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ان نتائج کے بعد ناک آؤٹ مرحلے کے اہم مقابلوں کی صف بندیاں بھی واضح ہوگئی ہیں۔

کولمبیا بطور گروپ چیمپئن گھانا سے مقابلہ کرے گا جبکہ پرتگال کا سامنا کروشیا سے ہوگا۔

دوسری جانب انگلینڈ کی ٹیم آخری 32 کے مرحلے میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچنے والی ڈی آر کانگو کے مدمقابل ہوگی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی