ملک بھر میں گرمی کی شدت برقرار، کشمیر اور بالائی علاقوں میں بارش متوقع

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے دوران شدید گرمی برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں بھی گرمی برقرار رہے گی۔

تاہم سوات، کوہستان اور ملحقہ علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا میں گلیشیائی جھیلیں پھٹنے کا خطرہ، محکمہ موسمیات کا الرٹ جاری

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے، جبکہ دن کے اوقات میں میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑ سکتی ہے۔

دوسری جانب مری، گلیات، جہلم، لاہور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں: جولائی سے ستمبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں کا امکان، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

صوبے کے وسطی اضلاع میں شدید گرمی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کشمیر میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش متوقع ہے، جبکہ ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

گلگت بلتستان میں موسم مجموعی طور پر خشک رہے گا، تاہم مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری