آزاد کشمیر الیکشن: پیپلز پارٹی اور جے یو آئی کے انتخابی اتحاد کا باضابطہ اعلان، فارمولا کیا ہوگا؟

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں پیپلز پارٹی اور جے یو آئی آزاد جموں و کشمیر کے رہنماؤں نے مشترکہ پریس کانفرنس کی، جس میں دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین نے کہاکہ آزاد کشمیر میں جے یو آئی کے ساتھ باضابطہ سیاسی اتحاد کیا جا رہا ہے، جس سے ریاست میں دونوں جماعتوں کو سیاسی فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو ہر فورم پر بھرپور انداز میں اجاگر کیا ہے۔

چوہدری یاسین نے اعلان کیاکہ ایل اے 14 اور ایل اے 23 پر جے یو آئی کے امیدوار دونوں جماعتوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے۔

اس موقع پر جے یو آئی آزاد کشمیر کے امیر مولانا سعید یوسف نے کہاکہ آزاد جموں و کشمیر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جے یو آئی کا پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ پیپلز پارٹی دو حلقوں میں جے یو آئی کے امیدواروں کی حمایت کرے گی، جبکہ باقی تمام حلقوں میں جے یو آئی پیپلز پارٹی کے امیدواروں کو سپورٹ کرے گی۔

واضح رہے کہ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی