اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے خطے کی حالیہ پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور بدلتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت کے تحت خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے یہ بھی بتایا کہ وہ باہمی طور پر مناسب تاریخوں پر جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ دورہ جلد ممکن ہوگا۔

اس موقع پر اسحاق ڈار نے وزیراعظم شہباز شریف، چیف آف ڈیفنس فورسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام کی طرف سے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے کے افسوسناک واقعے پر دلی تعزیت کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں 14 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

شہزادہ فیصل بن فرحان نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا اور اس برادرانہ جذبے کو سراہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی