آئرلینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے میں شکست دے کر ٹی20 سیریز جیت لی

اتوار 28 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئرلینڈ نے عالمی چیمپیئن بھارت کو دوسرے ٹی20 میچ میں ایک رن سے شکست دے کر 2 میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کرلی۔ یہ 2023 کے بعد بھارت کی پہلی ٹی20 سیریز شکست ہے۔

اسٹورمونٹ کے سول سروس کرکٹ کلب میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹی20 میچ میں آئرلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

آئرلینڈ کی جانب سے ہیری ٹیکٹر نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 47 گیندوں پر 53 رنز بنائے، جبکہ کلیٹز نے 23 گیندوں پر 37 رنز کی اہم اننگز کھیلی۔

بھارت کی طرف سے پرنس یادو سب سے کامیاب بولر رہے، انہوں نے 4 اوورز میں 22 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ شیوم دوبے اور ارشدیپ سنگھ نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔

155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں بھارتی بیٹنگ لائن دباؤ کا شکار رہی اور ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں پر 153 رنز ہی بنا سکی۔

بھارت کو اننگز کے آغاز پر ہی بڑا نقصان اٹھانا پڑا، جب دونوں اوپنرز ابھیشیک شرما اور سنجو سیمسن پہلی ہی گیند پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین واپس لوٹ گئے۔

ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت کے دونوں اوپنرز گولڈن ڈک کا شکار ہوئے۔ ڈیبیو کرنے والے سوریاش بھی صرف ایک رن بنا سکے۔

بھارت کی جانب سے تلک ورما نے 46 گیندوں پر 55 رنز کی اننگز کھیل کر مزاحمت کی، جبکہ شیوم دوبے نے 16 گیندوں پر 20 رنز بنائے، تاہم ٹیم کو کامیابی نہ دلا سکے۔

آئرلینڈ کی بولنگ میں جے موونڈرا اور میٹ ہالارڈ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ میتھیو ہمفریز اور ہیری ٹیکٹر کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔

اس سے قبل آئرلینڈ نے پہلے ٹی20 میچ میں بھی بھارت کو 34 رنز سے شکست دی تھی۔ وہ کامیابی آئرلینڈ کی انٹرنیشنل کرکٹ میں بھارت کے خلاف پہلی فتح تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی