ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026: حیدرآباد کا سرکاری اسکول دنیا کے بہترین اسکولوں میں شامل

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے شہر حیدرآباد میں واقع ایک سرکاری اسکول نے عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے ’ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز 2026‘ کی ’کمیونٹی کولیبریشن‘ کیٹیگری میں دنیا کے بہترین 10 فائنلسٹ اسکولوں میں جگہ بنا لی ہے۔

مزید پڑھیں: پاک فوج کی کاوشوں سے شمالی وزیرستان کے طلباء و طالبات ملک کے بہترین اسکولوں میں زیر تعلیم

یہ اعزاز گورنمنٹ گرلز لوئر سیکنڈری اسکول، ٹنڈو میر غلام حسین کو حاصل ہوا، جو اس سال پاکستان کے ان دو تعلیمی اداروں میں شامل ہے جنہیں اس باوقار عالمی مقابلے کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ ان میں ایک پنجاب کا نجی اسکول جبکہ دوسرا سندھ کا یہ سرکاری اسکول ہے۔

ورلڈز بیسٹ اسکول پرائزز کا انعقاد عالمی تعلیمی ادارے T4 Education کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ ان ایوارڈز کا مقصد دنیا بھر کے ایسے تعلیمی اداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے جو تعلیم کے فروغ، طلبہ کی فلاح و بہبود اور معاشرتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہے ہوں۔

تعلیمی شعبے کے معتبر ترین بین الاقوامی اعزازات میں شمار کیے جانے والے اس مقابلے میں دنیا بھر سے ہزاروں اسکول درخواستیں جمع کراتے ہیں، تاہم سخت جانچ پڑتال کے بعد صرف چند منتخب ادارے ہی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: ننھے ولاگر شیراز کا شاندار اقدام، سوشل میڈیا کی کمائی سے اسکول اپ گریڈ کروا دیا

اس کامیابی پر سندھ کے وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے اسکول کی انتظامیہ، پرنسپل، اساتذہ، طلبہ، والدین اور مقامی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہ اعزاز صرف ایک تعلیمی ادارے کی کامیابی نہیں بلکہ سندھ کے سرکاری تعلیمی نظام اور پورے پاکستان کے لیے باعثِ فخر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایس اینڈ پی گلوبل نے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی

معروف یوٹیوبر مسٹر بیسٹ نے شادی کرلی، دلہن کون ہیں؟

پاکستان جدید ٹیکنالوجی میں صفِ اول کی قوم بننے کی جانب گامزن ہے، روبوٹکس اور اے آئی معیشت و دفاع کو نئی طاقت دیں گے، وزیراعظم

کپاس کی پیداوار نصف سے بھی کم، ٹیکسٹائل برآمدات اور زرمبادلہ دباؤ کا شکار

این ڈی ایم اے کا جدید ماڈل قابلِ تقلید، ایران کا پاکستان کے تجربات سے استفادہ کرنے میں دلچسپی کا اظہار

ویڈیو

سکھر تا حیدرآباد ایم 6 موٹروے منصوبہ پھر تاخیر کا شکار، حکومتی دعوے برقرار

کارگل کے شہداء پر بیان، متحدہ مدارس کونسل نے مولانا فضل الرحمان سے لاتعلقی کیوں اختیار کی؟

پاکستانی کرکٹ زوال کا شکار کیوں؟ تجزیہ کار فواد مصطفیٰ سے گفتگو

کالم / تجزیہ

فلم تھری ایڈیٹس کے حقیقی رانچھو کی اصل جنگ

کشمیر انتخابات: تصویر کا ایک رخ یہ بھی ہے

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں