خیبرپختونخواہ میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی بھرتی میں بڑی کرپشن ہوئی، فی اسامی 15 لاکھ روپے لیے گئے، اے این پی کا الزام

پیر 29 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا نے صوبے میں کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کے عمل پر سنگین سوالات اٹھا دیے۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری حسین شاہ یوسف زئی نے کہا ہے کہ صوبے میں نئے کنٹریکٹ ڈاکٹروں کی بھرتی کے عمل میں سامنے آنے والی مبینہ کرپشن اور سنگین بے ضابطگیاں انتہائی تشویشناک ہیں۔

حسین شاہ یوسف زئی نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 1400 آسامیوں پر بھرتیوں کے عمل میں ایک صوبائی وزیر نے مبینہ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس میں بیٹھ کر فی آسامی 15 لاکھ روپے کے عوض تقرریاں فروخت کیں، اور اب یہ حقیقت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں رہی۔

حسین شاہ یوسفزئی نے کہاکہ یہ انتہائی افسوسناک امر ہے کہ باقاعدہ اسپیشلائزیشن مکمل کرنے والے اہل اور قابل ڈاکٹروں کو نظر انداز کر دیا گیا، جبکہ غیر اہل افراد کو بھرتی کر لیا گیا۔

انہوں نے دعویٰ کیاکہ ابتدائی بھرتی نتائج جاری کیے گئے تھے، جن کے اسکرین شاٹس متعدد امیدواروں کے پاس موجود ہیں۔ کئی امیدواروں کو کامیاب قرار دے کر ان کی تقرریوں پر عملدرآمد بھی کیا گیا، تاہم بعد ازاں وہ نتائج اچانک پورٹل سے ہٹا دیے گئے اور ان کی جگہ نئے اور تبدیل شدہ نتائج جاری کر دیے گئے۔

اے این پی رہنما نے کہاکہ یہی وہ حکومت ہے جو مسلسل ریاست مدینہ، کرپشن سے پاک پاکستان، شفافیت اور نئے پاکستان کے دعوے کرتی رہی، مگر اب یہ تمام وعدے کہاں گئے؟

انہوں نے کہاکہ اس معاملے کو ہر صورت منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

حسین شاہ یوسفزئی نے مزید کہاکہ تمام متاثرہ امیدواروں کو متحد کرکے بھرتیوں کے اس عمل میں مبینہ کرپشن اور بے ضابطگیوں کے خلاف ہر حد تک جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی