جگن کاظم مری میں آنے والے سیاحوں پر غصے کا اظہار کیوں کررہی ہیں؟

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اداکارہ اور ٹی وی میزبان جگن کاظم نے مری سے نتھیا گلی جانے والے ہائیکنگ ٹریلز پر سیاحوں کی جانب سے کچرا پھیلانے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے عوام سے ماحول کو صاف رکھنے کی اپیل کی ہے۔

جگن کاظم نے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں ٹریلز پر بکھری پلاسٹک کی بوتلیں، ریپرز اور دیگر کچرے کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ لوگ ایک طرف ملک کی حالت پر شکایت کرتے ہیں، لیکن دوسری جانب خود صفائی کا خیال نہیں رکھتے۔

یہ بھی پڑھیں: ’تضحیک بند کریں، انسانیت دکھائیں‘ جگن کاظم اپنے ہی مداحوں پر کیوں برس پڑیں؟

انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ یہ کہتے ہیں کہ ملک کا کیا بنے گا، حالات کیسے بہتر ہوں گے، لیکن جب تک ہم اپنی صفائی اور اپنے کچرے کی ذمہ داری خود نہیں لیں گے، اس وقت تک کوئی مثبت تبدیلی نہیں آسکتی۔

اداکارہ نے کہا کہ وہ عام طور پر سوشل میڈیا پر سخت الفاظ استعمال نہیں کرتیں، مگر اس صورتحال پر خاموش رہنا ممکن نہیں تھا۔

 

جگن کاظم نے موسمیاتی تبدیلی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آلودگی کے باعث موسم غیر معمولی ہوتا جا رہا ہے۔ کبھی گرمیوں میں ژالہ باری ہو رہی ہے تو کبھی سردیوں میں گرمی محسوس ہوتی ہے۔ ان کے مطابق یہ سب ماحولیاتی آلودگی اور صفائی کے ناقص رویوں کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے انسان کو ایک خوبصورت دنیا عطا کی ہے، لیکن اگر ہم اس کا خیال نہیں رکھیں گے تو ماحول کی خرابی کا ذمہ دار بھی ہمیں خود کو ہی ٹھہرانا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: جگن کاظم کو خوبصورت مرد سے شادی کرکے بھی پچھتاوا کیوں؟

اپنی پوسٹ کے ساتھ انہوں نے سیاحوں کے نام پیغام میں لکھا کہ ہم خوبصورت مقامات پر سکون حاصل کرنے جاتے ہیں، اس لیے وہاں اپنا کچرا دوسروں کے لیے نہ چھوڑیں۔ اپنی یادیں ساتھ لے جائیں، تصاویر ساتھ لے جائیں اور اپنا کچرا بھی اپنے ساتھ واپس لے جائیں۔

جگن کاظم کی اس اپیل کو سوشل میڈیا صارفین نے بھرپور سراہا۔ متعدد افراد نے کہا کہ جدید دور کے بہت سے سیاح شہری ذمہ داری اور سماجی شعور کو پس پشت چھوڑ چکے ہیں، جبکہ کئی صارفین نے قدرتی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف جرمانے عائد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’اگر بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی تو پاکستان ہر محاذ پر لڑنے کے لیے تیار ہے‘، سوشل میڈیا پر پاکستانی یک زبان ہوگئے

نئے مالی سال کا شاندار آغاز، اسٹاک ایکسچینج ایک لاکھ 82 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

جی 20 میں پہلی پوزیشن کیساتھ سعودی عرب 2025 میں دنیا کے محفوظ ترین ممالک میں سرِفہرست

توانائی کے ذخائر مزید بہتر، حکومت نے اسپاٹ مارکیٹ سے نئی ایل این جی کھیپ خرید لی

ٹی ٹی پی کا ماہ رنگ بلوچ کی گرفتاری پر گمراہ کن پراپیگنڈا اور حقائق مسخ کرنے کی کوشش بے نقاب

ویڈیو

فٹبال ورلڈ کپ: سعودی آرامکو کی انعامی مہم، جانیے تحائف کی تفصیل

سندھ طاس معاہدہ: پانی، امن اور مستقبل کی کہانی

مودی کی آبی جارحیت پر پاکستان کا ایک بار پھر سخت ردعمل

کالم / تجزیہ

عالمی ریکارڈ کا حامل پاکستانی ڈاک ٹکٹ

تحریک انصاف اور محمود اچکزئی: ارادے کیا ہیں؟

جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں