بھارت میں کاکروچ جنتا پارٹی کا احتجاج 2 ہفتوں سے جاری، وزیر تعلیم کی برطرفی کا مطالبہ

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں نئی قائم ہونے والی کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) نے مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی برطرفی کے مطالبے کے لیے جاری دھرنے کو 2 ہفتوں کے قریب پہنچا دیا ہے، جبکہ حکومت میں ممکنہ کابینہ ردوبدل کی خبروں کے باعث سیاسی سرگرمیاں بھی تیز ہوگئی ہیں۔

نئی دہلی کے جنتر منتر پر جاری احتجاج میں معروف سماجی کارکن سونم وانگچک بھی شریک ہوگئے ہیں، جنہوں نے وزیر تعلیم کی برطرفی کے مطالبے کی حمایت میں بھوک ہڑتال شروع کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا پارلیمنٹ کے قریب تھالیاں بجا کرانوکھا احتجاج

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مودی حکومت کابینہ میں بڑے پیمانے پر تبدیلیوں پر غور کررہی ہے اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے، تاہم اس حوالے سے حکومت یا وزارت تعلیم کی جانب سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

یاد رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی گزشتہ ماہ قائم ہوئی تھی اور چند ہی دنوں میں انسٹاگرام پر اس کے فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 20 لاکھ تک پہنچ گئی۔ پارٹی وزیر تعلیم سے قومی میڈیکل کالج داخلہ امتحان کے سوالیہ پرچے لیک ہونے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مستعفی ہونے کا مطالبہ کررہی ہے۔

پارٹی کے بانی 30 سالہ ابھیجیت دیپکے نے کہا کہ ملک کے مختلف حصوں سے روزانہ مزید لوگ احتجاج میں شامل ہورہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ حکومت کے فیصلے اور ممکنہ کابینہ ردوبدل کا انتظار کر رہے ہیں، جس کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا امرتسر کے بعد بنگلورو اور جے پور میں بھی بڑے احتجاج کا اعلان

سونم وانگچک نے کہا کہ وہ 6 ہفتوں تک یا اپنی جان جانے تک بھوک ہڑتال جاری رکھیں گے، تاہم انہیں امید ہے کہ جمہوری حکومت عوام کی آواز سنے گی اور مناسب کارروائی کرے گی۔

کاکروچ جنتا پارٹی خود کو بے روزگار نوجوانوں اور نظر انداز کیے جانے والے طبقے کی نمائندہ جماعت قرار دیتی ہے۔ سیاسی مبصرین کے مطابق سوشل میڈیا پر اس کی غیر معمولی مقبولیت بھارت کے نوجوانوں میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور امتحانی نظام پر عدم اعتماد کی عکاس ہے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 2025 میں بھارت میں مجموعی بے روزگاری کی شرح 3.1 فیصد تھی، تاہم 15 سے 29 سال کے نوجوانوں میں یہ شرح تقریباً 10 فیصد اور شہری علاقوں میں 13.6 فیصد رہی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت: ’کاکروچ جنتا پارٹی‘ کا دہلی میں احتجاج کا اعلان

قومی میڈیکل کالج داخلہ امتحان کے سوالیہ پرچے لیک ہونے کے بعد 23 لاکھ امیدواروں کا امتحان منسوخ کر دیا گیا تھا۔ بعد ازاں حکومت نے فوجی طیاروں کے ذریعے امتحانی پرچے منتقل کیے اور ٹیلیگرام پلیٹ فارم کو عارضی طور پر بند کر کے دوبارہ امتحان منعقد کرایا۔

ادھر بھارتیہ جنتا پارٹی نے کاکروچ جنتا پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بی جے پی کے صدر نتن نبین نے کہا کہ ایسی وائرس اور کاکروچ پارٹیاں ملک کو اندر سے کھوکھلا کر سکتی ہیں۔ ان کا الزام تھا کہ ایسے عناصر بھارت مخالف گروہ کا حصہ ہیں اور صرف بی جے پی کے کارکن ہی انہیں مناسب جواب دے سکتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

’کشمیر بنے گا پاکستان‘: 19 جولائی کی تاریخی قرارداد آج بھی زندہ، اہل کشمیر اپنے عزم پر قائم

ویڈیو

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری