عوام کے لیے بڑی خوشخبری، اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں بڑی کمی کردی

منگل 30 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کردیا۔

اوگرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 67 روپے 33 پیسے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد یکم جولائی سے ایل پی جی کی نئی قیمت 241 روپے 43 پیسے فی کلوگرام مقرر کر دی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 11.8 کلوگرام کے گھریلو ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 794 روپے 5 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 ہزار 848 روپے 91 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق رواں ماہ جون کے لیے ایل پی جی کی قیمت 309 روپے فی کلوگرام مقرر تھی، جبکہ گھریلو سلنڈر کی قیمت 3 ہزار 644 روپے تھی۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یکم جولائی سے کمرشل ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں بھی 3 ہزار 57 روپے کی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد کمرشل سلنڈر کی نئی قیمت 10 ہزار 960 روپے مقرر کر دی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ماہ جولائی کے لیے نافذ العمل ہوگا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی