امریکی صدر ٹرمپ نے کرپٹو کاروبار سے 1.4 ارب ڈالر سے زائد آمدن ظاہر کردی

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2025 کے مالیاتی گوشواروں میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے خاندانی کرپٹو منصوبوں سے 1.4 ارب ڈالر سے زائد آمدن حاصل کی۔

مزید پڑھیں:امن مذاکرات: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو ایک بار پھر خراج تحسین

دستاویزات کے مطابق ورلڈ لبرٹی فنانشل سے قریباً 80 کروڑ ڈالر جبکہ ٹرمپ میم کوائن کی فروخت سے 63 کروڑ 50 لاکھ ڈالر آمدن ہوئی۔

رائٹرز کے مطابق کرپٹو اب ٹرمپ کی آمدن کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر یا ان کے خاندان نے کسی مفادات کے ٹکراؤ میں حصہ نہیں لیا جبکہ ناقدین کا مؤقف ہے کہ کرپٹو سے متعلق حکومتی پالیسیوں اور ٹرمپ کے کاروباری مفادات پر مزید اخلاقی نگرانی کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایرانی قیادت کے ساتھ معاہدہ طے پا جانے اور حملہ منسوخ کرنے کا اعلان

دوسری جانب سابق وفاقی اخلاقیات دفتر کے قائم مقام سربراہ ڈان فاکس نے کہا کہ اگرچہ امریکی قانون کے تحت صدر اور نائب صدر مفادات کے ٹکراؤ سے متعلق بعض قواعد سے مستثنیٰ ہوتے ہیں، تاہم واٹرگیٹ کے بعد آنے والے قریباً تمام صدور نے اپنی مالی سرگرمیوں میں احتیاط برتی، جبکہ ٹرمپ کے دور میں یہ روایات قریباً ختم ہوتی دکھائی دیتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp