’ان کو فوری گرفتار کیا جائے‘، ٹک ٹاک کے جنون میں گاڑی دریائے کنہار میں جاگری

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سیاحتی مقام ناران کے قریب دھم دھمہ کے علاقے میں ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کی کوشش کے دوران ایک ویگو ڈالا بے قابو ہو کر دریائے کنہار میں جا گرا تاہم بروقت ریسکیو کارروائی کے نتیجے میں مشہور ٹک ٹاکرز عثمان ورک سمیت پانچ نوجوانوں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق حادثہ دریائے کنہار کے کنارے پیش آیا جہاں نوجوان ٹک ٹاک ویڈیوز بنا رہے تھے کہ اسی دوران گاڑی دریا میں جا گری۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی تربیت یافتہ رافٹنگ ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے جنہوں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ریسکیو بوٹ کی مدد سے دریا میں پھنسے تمام پانچ نوجوانوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید ردِعمل سامنے آیا۔ متعدد صارفین نے نوجوانوں کے غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی اور گرفتاری کا مطالبہ کیا، جبکہ دیگر نے بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں ریسکیو آپریشن انجام دینے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

 صارفین کا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹیم کی فوری کارروائی اور مہارت کے باعث ایک بڑا سانحہ ٹل گیا اور نوجوانوں کی جانیں بچ گئیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp