پاکستان، بھارت کے درمیان قیدیوں کی تازہ فہرستوں کا تبادلہ

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور بھارت نے دوطرفہ قونصلر رسائی معاہدہ 2008 کے تحت ایک بار پھر ایک دوسرے کی تحویل میں موجود قیدیوں کی تازہ فہرستوں کا تبادلہ کیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے بھارت کو مجموعی طور پر 715 پاکستانی قیدیوں کی فہرست فراہم کی، جن میں 409 سویلین اور 306 ماہی گیر شامل ہیں۔ یہ فہرست نئی دہلی میں پاکستان کے ناظم الامور سعد وڑائچ نے بھارتی حکام کے حوالے کی۔

یہ بھی پڑھیے سزا مکمل کرلینے والے تمام پاکستانی قیدیوں کو واپس بھجوایا جائے، پاکستان کا بھارت سے مطالبہ

ادھر اسلام آباد میں بھارتی مشن کی سربراہ گیتیکا شریواستو نے بھارت کی تحویل میں موجود پاکستانی قیدیوں سے متعلق فہرست پاکستانی حکام کے سپرد کی۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہ 2008 کے قونصلر رسائی معاہدے کے تحت ہر سال باقاعدگی سے کیا جاتا ہے، جس کا مقصد دونوں ممالک کی جیلوں میں موجود ایک دوسرے کے شہریوں کی معلومات کا تبادلہ یقینی بنانا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری