بھارت کا بیان بے بنیاد، اشتعال انگیز اور حقائق کے منافی ہے، دفتر خارجہ

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان نے افغانستان میں دہشتگردوں کے مبینہ ٹھکانوں کے خلاف کارروائی سے متعلق بھارتی وزارتِ خارجہ کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے اسے بے بنیاد، اشتعال انگیز اور حقائق کے منافی قرار دیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے بدھ کو جاری بیان میں کہا کہ پاکستان اپنی سلامتی اور شہریوں کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق جائز، ٹارگٹیڈ اور متناسب اقدامات کا حق محفوظ رکھتا ہے، لہٰذا بھارت کا مؤقف ناقابل قبول ہے۔

یہ بھی پڑھیے افغان ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی، کراچی حملے میں ملوث ہونے پر احتجاجی مراسلہ حوالے

ترجمان کے مطابق بھارت، جو خود ماضی میں پڑوسی ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت میں مداخلت کرتا رہا ہے، اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا مرتکب رہا ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت مقبوضہ جموں و کشمیر میں کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کو بھی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے برعکس دبا رہا ہے۔

دفتر خارجہ نے مزید الزام عائد کیا کہ بھارت افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف سرگرم دہشتگرد گروہوں کی معاونت اور سرپرستی کرتا رہا ہے، جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ پابندیوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے والے کردار کو جاری رکھے ہوئے ہے۔

یہ بھی پڑھیے پاکستان میں دہشتگردی کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے، دفتر خارجہ

ترجمان نے کہا کہ بھارت کے بے بنیاد الزامات اور اشتعال انگیز بیانات کو سنجیدگی سے نہیں لیا جانا چاہیے۔

بیان کے اختتام پر دفتر خارجہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اپنے شہریوں کی سلامتی اور قومی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی قانون کے مطابق تمام ضروری اقدامات جاری رکھے گا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری