ایران سے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت، دوحہ میں ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مفید رہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

بدھ 1 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری بالواسطہ مذاکرات میں پیشرفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہونے والی ملاقاتیں انتہائی مثبت رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: یورپی یونین کی امریکا ایران معاہدے کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف

نارتھ ڈکوٹا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کے حوالے سے پیشرفت اطمینان بخش انداز میں جاری ہے۔

انہوں نے کہاکہ جہاں تک معاملات کا تعلق ہے، ایران کو جوہری ہتھیاروں سے پاک کرنے کا عمل اچھی طرح آگے بڑھ رہا ہے۔ دوحہ میں بہت اچھی ملاقاتیں ہوئی ہیں، اب دیکھتے ہیں آگے کیا ہوتا ہے۔

امریکی صدر نے دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے حالیہ رابطوں کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے انہیں بہت سخت نشانہ بنایا، لیکن اب ہمارے تعلقات کافی بہتر انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات میں اہم پیشرفت، 60 روز میں حتمی امن معاہدے پر اتفاق

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان یہ بالواسطہ مذاکرات دونوں ممالک کے درمیان حالیہ کشیدگی اور باہمی حملوں کے تبادلے کے بعد تناؤ میں کمی لانے کے مقصد سے کیے جا رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘