واٹس ایپ میں یوزر نیم بنانے کی سہولت: سیکیورٹی خدشات کا اظہار اور میٹا کی وضاحت

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ٹیک کمپنی میٹا نے اپنی میسجنگ ایپ واٹس ایپ میں یوزرنیمز کے متعارف کرانے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیچر میں صارفین کو آن لائن فراڈ اور سائبر کرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے متعدد حفاظتی پرتیں شامل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کے لیے خوشخبری، پرائیویسی بڑھانے کے لیے نیا فیچر متعارف

میٹا کے ترجمان نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ واٹس ایپ استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اب بھی فون نمبر کی ضرورت ہوگی جبکہ یوزرنیمز کے ذریعے اسپام اور اسکام سرگرمیوں کو روکنے کے لیے اضافی سیکیورٹی اقدامات شامل کیے گئے ہیں۔

کمپنی کے مطابق نئے نظام میں ایک صارف کی جانب سے نئے افراد سے رابطے کی حد مقرر ہوگی اور بار بار یوزرنیمز کا اندازہ لگانے کی کوششوں کو روکا جائے گا جبکہ ایسے اکاؤنٹس کو بھی شناخت کرکے ختم کیا جائے گا جو جعلسازی یا بدسلوکی کے رویوں میں ملوث ہوں۔

میٹا نے واضح کیا کہ یوزرنیم فیچر ابھی مکمل طور پر فعال نہیں ہوا اور اسے بتدریج رواں سال کے آخر میں متعارف کرایا جائے گا۔ اس سے قبل واٹس ایپ نے اسے ایک اہم پرائیویسی فیچر قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اس کا مقصد صارفین کو بغیر فون نمبر شیئر کیے رابطے کی سہولت دینا ہے۔

دوسری جانب بھارتی حکومت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ فیچر آن لائن فراڈ، فشنگ، ڈیجیٹل اریسٹ اسکیمز اور شناخت کی جعلسازی میں اضافہ کر سکتا ہے۔

مزید پڑھیے: کیا بغیر میسج کیے پتا چل سکتا ہے کہ آپ بلاک ہیں؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین میں تجسس پیدا کردیا

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومت نے واٹس ایپ کو 3 دن کے اندر تفصیلی وضاحت جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے فیچر کی رول آؤٹ عارضی طور پر روکنے کا بھی کہا ہے۔

سائبر سیکیورٹی ماہرین کے مطابق بھارت میں واٹس ایپ کے 50 کروڑ سے زائد صارفین موجود ہیں جس کے باعث یہ پلیٹ فارم حکومتی نگرانی کے دائرے میں زیادہ آتا ہے۔

ماہرین نے یہ بھی خبردار کیا ہے کہ یوزرنیم فیچر کے ذریعے جعلی شناخت کے ساتھ غلط معلومات اور اسکیمز کے پھیلنے کا خطرہ مزید بڑھ سکتا ہے۔

میٹا نے ان خدشات کے جواب میں کہا ہے کہ وہ معروف اور پاپولر یوزرنیمز کو محفوظ رکھے گا تاکہ صرف اصل مالکان ہی انہیں حاصل کر سکیں جبکہ جعلی یا ملتے جلتے ناموں کو بھی محدود کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: واٹس ایپ میں ویو ونس ٹیکسٹ میسجز اور نیا وائس نوٹ ویجٹ متعارف کرانے کی آزمائش

واضح رہے کہ حالیہ برسوں کے دوران سائبر کرائم میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے باعث ح حکومتیں خصوصاً بھارت کی حکومت ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر سخت نگرانی اور ریگولیشنز پر زور دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کوہاٹ میں طوفانی بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 9 افراد جاں بحق، 3 زخمی

پاکستان جنوبی افریقہ انڈر 19 ویمنز ٹی 20 سیریز: تمام میچز میں مفت داخلے کا اعلان

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین اختتام پذیر، پاکستان نے آئندہ 2 سال کے لیے سربراہی سنبھال لی

19 سالہ چینی طالب علم نے 28 کروڑ روپے کی جائیداد بچپن کے دوست کے نام کر دی

وزیراعظم سے مسلم ورلڈ لیگ کے سیکریٹری جنرل کی ملاقات، عالم اسلام کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال

ویڈیو

’چاہتا ہوں یہ چیزیں نہ ہوں، پارٹی کارکنان سکون کا سانس لیں‘، وسیم اختر کا خالد مقبول صدیقی اور مصطفیٰ کمال کی لفظی جنگ پر ردعمل

وفاقی کابینہ میں ردوبدل کا فیصلہ، کون سے نئے چہرے شامل ہونے جا رہے ہیں؟

سولر پینلز کی قیمتوں میں کمی، کیا صارفین کو واقعی ریلیف ملا ؟

کالم / تجزیہ

برداشت کی بھی حد ہوتی ہے

میسی کے گول سے 45 برس بعد کھلنے والا سفارتخانہ

اونٹ کے جسم پر گل کاری کا آرٹ