کیا بغیر میسج کیے پتا چل سکتا ہے کہ آپ بلاک ہیں؟ واٹس ایپ کے نئے فیچر نے صارفین میں تجسس پیدا کردیا

پیر 22 جون 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیا آپ کبھی واٹس ایپ پر یہ سوچ کر پریشان ہوئے ہیں کہ شاید کسی نے آپ کو “ghost” کر دیا ہے؟ عام طور پر ہم اس کا اندازہ لگانے کے لیے صرف ایک گرے سنگل ٹک کو دیکھتے ہیں، یہ چیک کرتے ہیں کہ پروفائل فوٹو غائب تو نہیں ہو گئی، یا یہ سوچتے ہیں کہ شاید انہوں نے اپنا ’لاسٹ سین‘ بند کر دیا ہے۔ لیکن یہ تمام اشارے ہمیشہ قابلِ اعتماد نہیں ہوتے۔

اب آپ کے ایک اندرونی سیکیورٹی فیچر کو استعمال کرتے ہوئے بغیر کسی غیر ضروری میسج یا کال کے یہ جان سکتے ہیں کہ آپ بلاک ہیں یا نہیں، رپورٹ کے مطابق فیچر ٹریکرز WABetaInfo نے بتایا ہے کہ WhatsApp کا خودکار اینڈ ٹو اینڈ اینکرپشن (E2EE) ویری فکیشن اب ممکنہ طور پر بلاک ہونے کی جانچ کا ایک طریقہ بھی بن سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ میں ویو ونس ٹیکسٹ میسجز اور نیا وائس نوٹ ویجٹ متعارف کرانے کی آزمائش

اصل میں یہ فیچر اس لیے بنایا گیا تھا کہ یہ تصدیق کرے کہ چیٹس مکمل طور پر محفوظ اور اینڈ ٹو اینڈ اینکرپٹڈ ہیں۔ یہ فیچر کانٹیکٹ انفارمیشن اسکرین میں موجود ہوتا ہے۔ صارف کسی چیٹ کو کھول کر کانٹیکٹ کے نام پر ٹیپ کرے اور پھر ‘Encryption’ منتخب کرے، جس کے بعد WhatsApp خودکار طور پر یہ چیک کرتا ہے کہ گفتگو محفوظ طریقے سے اینکرپٹڈ ہے یا نہیں۔

رپورٹ کے مطابق، اگر سب کچھ معمول کے مطابق ہو تو یہ ویری فکیشن بغیر کسی مسئلے کے مکمل ہو جاتا ہے۔ لیکن اگر WhatsApp بار بار اینکرپشن کی تصدیق کرنے میں ناکام ہو اور متبادل طریقے تجویز کرے، تو یہ اس بات کا اشارہ ہو سکتا ہے کہ کچھ غیر معمولی ہو رہا ہے اور ممکنہ طور پر آپ کو بلاک کیا گیا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ بغیر کھولے وائس نوٹس بھیجنے کی سہولت کا امکان

اس طریقے کی دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ دوسرے شخص کو کسی بھی قسم کی اطلاع نہیں دیتا یعنی نہ میسج بھیجنے کی ضرورت ہوتی ہے اور نہ ہی کال کرنے کی اس طرح آپ خاموشی سے بغیر کسی کو پتا چلے صورتحال چیک کر سکتے ہیں۔

تاہم WhatsApp نے ابھی تک اس بات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی کہ یہ فیچر بلاک چیک کرنے کے لیے ہے۔ WABetaInfo کے مطابق اگرچہ یہ مسئلہ اکثر اُن چیٹس میں دیکھا گیا ہے جہاں بلاک کیا گیا ہو لیکن اسے حتمی اور یقینی ثبوت کے بجائے صرف ایک مضبوط اشارہ سمجھا جانا چاہیے۔

پھر بھی اگر آپ بغیر کسی کو پتا چلے اپنی صورتحال جانچنا چاہتے ہیں تو یہ اینکرپشن ٹرک آپ کے لیے ایک خاموش مگر مؤثر طریقہ ثابت ہو سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp