کم عمر ڈرائیورنگ کا خوفناک نتیجہ، تھائی لینڈ میں 9 بدھ راہب جان سے گئے

جمعرات 2 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تھائی لینڈ کے شمال مشرقی صوبے مکداہان میں 11 سالہ بچے نے اپنے والدین کا پک اپ ٹرک چلاتے ہوئے بدھ راہبوں کے ایک مذہبی جلوس کو کچل دیا، جس کے نتیجے میں 9 راہب ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب 35 بدھ راہب اور 5 عام شہری مذہبی یاترا کے دوران سڑک کے کنارے پیدل جارہے تھے، 5 راہب موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 3 نے اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان سے گئے۔ بعد ازاں صوبائی انتظامیہ نے ایک اور راہب کی ہلاکت کی تصدیق کی، جس کے بعد مجموعی تعداد 9 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کم عمر بچے کی گاڑی چلاتے پرانی ویڈیو وائرل، ’کیا یہ وہی ابوذر ہے جس کی گاڑی سے 2 لڑکیاں جاں بحق ہوئیں؟‘

واقعے میں تقریباً 10 راہب شدید زخمی ہوئے، جبکہ دیگر کو معمولی چوٹیں آئیں اور انہیں طبی امداد کی فراہمی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔

حادثے میں محفوظ رہنے والے راہب فرا سومپونگ نے بتایا کہ وہ دعا پڑھ رہے تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار پک اپ ٹرک جلوس پر چڑھ دوڑا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اور ایک اور راہب بروقت چھلانگ لگا کر بچ گئے، تاہم پیچھے موجود کئی راہب شدید متاثر ہوئے اور بعض ہوا میں اچھل گئے۔

قریبی مقام پر نصب نگرانی کیمرے کی ویڈیو میں راہبوں کو سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، جس کے چند لمحوں بعد زور دار تصادم کی آواز سنائی دیتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 11 سالہ بچے نے والدین کی اجازت کے بغیر پک اپ ٹرک نکالا تھا، تاہم گاڑی پر قابو نہ رکھ سکا اور جلوس سے جا ٹکرایا۔ گاڑی کو تکنیکی معائنے کے لیے تحویل میں لے لیا گیا ہے تاکہ حادثے کی وجوہات معلوم کی جاسکیں۔

یہ بھی پڑھیں: مریم نواز نے ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر کم عمر بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

پولیس حکام کے مطابق بچے کے والدین کو بھی طلب کرلیا گیا ہے تاکہ یہ تعین کیا جاسکے کہ بچے کی نگرانی اور ذمہ داری کس پرعائد ہوتی ہے اور آئندہ قانونی کارروائی کس نوعیت کی ہوگی۔

تھائی قانون کے مطابق 12 سال سے کم عمر بچوں پر فوجداری ذمہ داری عائد نہیں ہوتی، اس لیے 11 سالہ بچے کے خلاف براہ راست فوجداری مقدمہ نہیں چلایا جاسکتا۔

صوبائی گورنر نے واقعے کو سڑکوں پر حفاظتی اقدامات کی اہمیت کی یاد دہانی قرار دیتے ہوئے کہا کہ والدین کو بھی اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ کم عمر بچے گاڑیاں نہ چلائیں۔

واضح رہے کہ تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات کی شرح دنیا میں بلند ترین ممالک میں شمار ہوتی ہے، جہاں تیز رفتاری، نشے کی حالت میں ڈرائیونگ اور ٹریفک قوانین پر کمزور عمل درآمد کو اہم وجوہات قرار دیا جاتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز