آزاد کشمیر انتخابات: انتخابی شیڈول میں ایک روز کی توسیع

جمعہ 3 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے انتخابی شیڈول میں ترمیم کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت انتخابی عمل کے مختلف مراحل میں ایک ایک روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

نئے شیڈول کے مطابق امیدواروں کے کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 4 جولائی مقرر کی گئی ہے جبکہ حتمی امیدواروں کی فہرست اب 5 جولائی کو جاری کی جائے گی۔

انتخابی نشانات کی الاٹمنٹ 6 جولائی کو ہوگی اسی روز حتمی امیدواروں کی فہرست بھی جاری کر دی جائے گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پولنگ حتمی فہرست کے اجرا کے 21 روز بعد منعقد کی جائے گی۔

انتخابی عمل کے اہم مراحل کی نظرثانی شدہ تاریخوں سے متعلق باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ الیکشن کمشنر میرپور ذیشان خلیل نے نئے شیڈول سے آگاہ کیا۔

مزید پڑھیے: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر نے پیپلز پارٹی کی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد کردی

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کے حوالے سے امیدواروں کے لیے نظرثانی شدہ ٹائم لائن جاری کر دی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp