’امریکی شناخت ایک بار پھر حملوں کی زد میں ہے‘، امریکا کی 250ویں سالگرہ پر ٹرمپ کا خطاب

ہفتہ 4 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 250ویں یومِ آزادی کی تقریبات کے موقع پر کہا ہے کہ ملک کی قومی شناخت کو ایک مرتبہ پھر اندرونی خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ملک میں انتہا پسند اور کمیونسٹ نظریات دوبارہ سر اٹھا رہے ہیں، جو امریکی اقدار اور تاریخ کے لیے خطرہ ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یومِ آزادی کی 250ویں سالگرہ کے موقع پر جنوبی ڈکوٹا کے تاریخی ماؤنٹ رشمور میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اپنی تاریخ کے ایک اہم موڑ پر کھڑا ہے اور اس کی قومی شناخت ایک نئے حملے کی زد میں ہے۔

اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے اپنے خطاب میں امریکی حب الوطنی، قومی تاریخ اور غیر معمولی قومی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں امریکا کی منفرد شناخت کو تبدیل کرنے، عوام کو اپنی تاریخ سے دور کرنے اور امریکی جذبے کو کمزور کرنے کی واضح کوشش کی گئی ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا میں کمیونسٹ خطرہ دوبارہ سر اٹھا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اندر موجود بعض انتہا پسند عناصر امریکی اقدار اور طرزِ زندگی کو تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔ ٹرمپ گزشتہ چند ہفتوں سے بھی بارہا یہ مؤقف اختیار کرتے رہے ہیں کہ ڈیموکریٹک پارٹی کے بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے گروہ ملکی سیاست میں زیادہ اثر و رسوخ حاصل کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ضروری نہیں کہ ہر شخص امریکا میں پیدا ہوا ہو، لیکن یہ ضروری ہے کہ وہ اس ملک اور اس کی تعمیر پر فخر کرے اور اس سے محبت کرے۔

یہ بھی پڑھیں:ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک اور دھچکا، امریکی اپیل کورٹ نے تارکینِ وطن کے حق میں اہم فیصلہ سنا دیا

انہوں نے امریکی تاریخ کے عظیم رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو اپنی روایات، اقدار اور تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے متحد رہنا ہوگا۔

ٹرمپ کا یہ خطاب ماؤنٹ رشمور کے مقام پر ہوا، جہاں امریکا کے 4 سابق صدور جارج واشنگٹن، تھامس جیفرسن، ابراہام لنکن اور تھیوڈور روزویلٹ کے دیوقامت مجسمے تراشے گئے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کے بعض حامی اس یادگار پر ان کی شبیہ بھی شامل کرنے کے حق میں قانون سازی کی تجویز پیش کر چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انگلینڈ نے فرانس کو 4-6 سے شکست دیکر تیسری پوزیشن اپنے نام کرلی،  10 گولوں کا نیا ریکارڈ قائم

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

گل پلازہ سانحہ: تفتیشی افسر کی تبدیلی، تحقیقات پر اٹھنے والے سوالات کیا نئی سمت اختیار کریں گے؟

کراچی: کشمیر کالونی میں آزاد کشمیر انتخابات پر بحث، مہاجرین نشستوں کی اہمیت اور کشمیریوں کے تحفظات

’کشمیر بنے گا پاکستان‘: 19 جولائی کی تاریخی قرارداد آج بھی زندہ، اہل کشمیر اپنے عزم پر قائم

ویڈیو

’محدود بجٹ میڈیا انڈسٹری کے لیے بڑا چیلنج بن گیا‘

نہال ہاشمی سے عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی ملاقات، جدید باکسنگ اکیڈمی کے قیام کی خواہش کا اظہار

مذہبی روایات اور محبت سے بھرپور ڈراما سیریل ’دارالنجات‘ کا ٹیزر جاری، شہریار ، درِفشاں کا مرکزی کردار

کالم / تجزیہ

گیری سوبرز: ایک بے بدل کرکٹر کو الوداع

فیفا کے سنہرے جوتوں کی الف لیلیٰ

کشکول کی تیاری