فیفا ورلڈ کپ 2026 کے پری کوارٹر فائنل میں مراکش نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان کینیڈا کو 0-3 سے شکست دے کر مسلسل دوسری بار کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ عزالدین اوناحی نے 2 گول کرکے فتح میں کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ مراکش ایک سے زیادہ مرتبہ ورلڈ کپ کے آخری 8 مرحلے میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بن گیا۔
الجزیرہ کے مطابق ہفتے کو کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے ابتدا میں بہتر کھیل پیش کیا اور کئی حملے کیے، تاہم وہ دفاعی دیوار توڑنے میں ناکام رہا۔ پہلے ہاف میں دونوں ٹیمیں گول نہ کر سکیں، لیکن دوسرے ہاف کے آغاز میں مراکش نے میچ کا رخ اپنے نام کر لیا۔
GOAL! ⚽ Canada 0-2 Morocco
A. Ounahi 82' 83' · 2026 FIFA World Cup 🏆
Right footed, assisted by Achraf Hakimi pic.twitter.com/Z3IliiFmD0— Hüseyin Örskaya (@orskyai) July 4, 2026
50ویں منٹ میں اشرف حکیمی کی فری کک پر عزالدین اوناحی نے باکس کے باہر سے زبردست رائٹ فٹ شاٹ لگا کر گیند جال میں پہنچائی اور مراکش کو برتری دلا دی۔
کینیڈا نے برابری کی کوششیں جاری رکھیں، مگر مراکش کے منظم دفاع اور گول کیپر یاسین بونو نے تمام حملے ناکام بنا دیے۔ بونو، جو کینیڈا میں مراکشی والدین کے ہاں پیدا ہوئے، نے کئی اہم سیو کر کے اپنی ٹیم کی برتری برقرار رکھی۔
یہ بھی پڑھیں:ایمباپے کے فیصلہ کن گول سے فرانس کو فتح، ورلڈ کپ کوارٹر فائنل میں مراکش سے ٹکراؤ
میچ کے 82ویں منٹ میں براحیم دیاز کے عمدہ پاس پر اوناحی نے دوسرا گول اسکور کر کے کینیڈا کی واپسی کی امیدیں ختم کر دیں۔ انجری ٹائم کے آخری لمحات میں متبادل کھلاڑی سفیان رحیمی نے تیسرا گول کر کے اسکور 0-3 کر دیا۔
میچ انتہائی سخت مقابلے پر مشتمل رہا، جس میں ریفری نے دونوں ٹیموں کے چار، چار کھلاڑیوں سمیت مجموعی طور پر 8 یلو کارڈز دکھائے۔
Street of central London descended into chaos after Moroccans celebrate World Cup football win against Canada 3:0 Hundreds of police officers deployed to control the situation.
Imagine how different this would look if these were England fans 🤷♀️ pic.twitter.com/tv7ACuqbbT— 🤍𝕁𝕆🤍 (@jomickane) July 4, 2026
دوسری جانب، کینیڈا کا تاریخی سفر اختتام کو پہنچ گیا۔ میزبان ٹیم نے اس سے قبل جنوبی افریقہ کو شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ ناک آؤٹ مرحلے کا میچ جیتا تھا، تاہم وہ مراکش کے خلاف اپنی مہم آگے نہ بڑھا سکی۔ 2022 کے ورلڈ کپ میں بھی مراکش نے گروپ مرحلے میں کینیڈا کو 1-2 سے شکست دی تھی اور اس بار بھی اٹلس لائنز نے اپنی برتری ثابت کرتے ہوئے آخری 8 میں جگہ بنا لی۔













