آزاد کشمیر انتخابات: مسلم لیگ (ن) کی مشاورت، انتخابی مہم تیز کرنے کا فیصلہ

اتوار 5 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے دو انتخابی حلقوں میں انتخابی مہم کو مزید مؤثر بنانے کے لیے پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں۔

پارٹی صدر نواز شریف کی ہدایت پر منعقدہ اہم اجلاس میں انتخابی حکمت عملی، پولنگ ڈے پلان اور ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں تنظیمی ذمہ داریوں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں امن و امان مزید مؤثر بنانے کا عزم، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کی اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں

اجلاس میں سینیئر پارلیمنٹیرین طاہرہ اورنگزیب، مسلم لیگ (ن) ضلع راولپنڈی کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک ابرار، سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان، جہلم سے پارٹی کے مرکزی رہنما، آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے نامزد امیدوار راجہ محمد صدیق اور شوکت علی شاہ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں سابق ارکان پنجاب اسمبلی مہر فیاض، چوہدری سعید، طلب مہدی، چوہدری بوٹا جاوید، حافظ اعجاز، چوہدری راشد اور دیگر پارٹی قائدین بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران ضلع جہلم میں انتخابی مہم کے حوالے سے گزشتہ اجلاس میں کیے گئے فیصلوں پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ آئندہ مرحلے کی انتخابی حکمت عملی بھی مرتب کی گئی۔

شرکا نے ضلع جہلم کی چاروں تحصیلوں میں الیکشن مہم کے لیے سونپی گئی ذمہ داریوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا اور پولنگ کے روز کے انتظامات اور حکمت عملی پر بھی تفصیلی مشاورت کی۔

اجلاس نے پارٹی کارکنوں اور رہنماؤں کے جذبے اور انتخابی مہم میں ان کی سرگرم شرکت کو سراہتے ہوئے گزشتہ اجلاس میں طے کردہ انتخابی حکمت عملی پر مزید غور کیا۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں حکومت میں آئے تو عوام کی محرومیاں دور کریں گے، عبدالعلیم خان

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے کہا کہ پارٹی صدر نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں انتخابی مہم بھرپور انداز میں جاری رکھی جائے گی، انہوں نے اجلاس میں شریک تمام رہنماؤں کا آمد پر شکریہ بھی ادا کیا۔

اجلاس سے خطاب کرنے والے پارٹی رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کشمیر کاز کی مضبوطی اور کشمیری عوام کی ترقی و خوشحالی کی ضامن جماعت ہے اور پارٹی کارکن بھرپور محنت سے انتخابی مہم کو کامیاب بنائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک