ٹیم کی ضرورت کے مطابق بیٹنگ کرتا ہوں، نتائج راتوں رات نہیں آتے، بابر اعظم

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ وہ بیٹنگ کے دوران ہمیشہ ٹیم کی صورتحال اور ضرورت کو مدنظر رکھتے ہیں اور اگر ٹیم کو تیز کھیلنے کی ضرورت ہو تو وہ اسی حکمت عملی کے مطابق جارحانہ انداز اپناتے ہیں جبکہ حالات کے مطابق دفاعی بیٹنگ بھی ان کے کھیل کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بابر اعظم ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مقرر

پی سی بی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ پاکستان کی کپتانی ان کے لیے ہمیشہ ایک اعزاز رہی ہے۔ ان کے مطابق انہوں نے ماضی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اس بار وہ زیادہ بہتر منصوبہ بندی اور مثبت سوچ کے ساتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے ساتھ کپتانی میں پختگی اور واضح سوچ پیدا ہوتی ہے اور وہ اپنے فیصلوں کا مسلسل جائزہ لے کر ان سے سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔ بابر اعظم نے کہا کہ ان کی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو مشکل حالات میں اعتماد اور سپورٹ فراہم کریں کیونکہ بین الاقوامی کرکٹ ایک دباؤ سے بھرپور ماحول ہے۔

بابر اعظم کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کھلاڑیوں سے بات کر کے ان کا دباؤ کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں، جبکہ ان کی توجہ ڈسپلن، فٹنس اور کارکردگی پر مرکوز رہتی ہے اور ان معاملات پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاتا۔

مزید پڑھیے: بابر اعظم اور دیگر کھلاڑیوں کا دنیائے کرکٹ سے رخصت ہوجانے والے کیوی بیٹمسین کین ولیمسن کو خراج تحسین

انہوں نے کہا کہ نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں ہونے والا ریڈ بال کیمپ ٹیم کی تیاری کے لیے انتہائی اہم ثابت ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشکل کنڈیشنز میں کی جانے والی ٹریننگ کھلاڑیوں کو زیادہ مضبوط بناتی ہے جبکہ کیمپ کے دوران مختلف میچ صورتحال اور دباؤ سے نمٹنے کی بھرپور مشق کی گئی۔ ان کے مطابق ویسٹ انڈیز کا دورہ چیلنجنگ ضرور ہوگا لیکن ٹیم نے اس کے لیے مکمل تیاری کر رکھی ہے اور کئی کھلاڑیوں کو کاؤنٹی کرکٹ کا تجربہ بھی ہے جو انگلینڈ میں مددگار ثابت ہوگا۔

بابر اعظم نے کہا کہ وہ مثبت تنقید کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اس میں سے مفید باتوں کو اپنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

ان کے مطابق کرکٹ میں فوری نتائج کی توقع درست نہیں کیونکہ کارکردگی تسلسل اور روٹین سے بہتر ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: بابر اعظم گلوکار بن گئے، نسیم شاہ، سلمان علی آغا اور ساتھی کرکٹرز کا دلچسپ ردعمل

انہوں نے کہا کہ شائقین کی توقعات ہمیشہ بلند ہوتی ہیں اور قومی ٹیم ان توقعات کو پورا کرنے کی پوری کوشش کرے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شام کے وزیر خارجہ کا دورہ پاکستان مکمل: باہمی تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے پر اتفاق

برونائی کے سلطان نے بہو سے شاہی اعزازات کیوں واپس لے لیے؟

عمران خان کو عین وقت پر شفا اسپتال کی بجائے پمز کیوں لے جایا گیا؟ طارق فضل چوہدری نے بتادیا

دنیا کے تیز ترین موٹرائزڈ لکڑی کے جوتے نے 70 میل فی گھنٹہ کی رفتار کا ریکارڈ قائم کردیا

حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا

ویڈیو

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

امریکی صدر پر گانا چرانے کا الزام، گلوکارہ آریانا گرانڈے ڈونلڈ ٹرمپ پر برس پڑیں

کالم / تجزیہ

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی