وفاقی حکومت نے ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی سے متعلق پالیسی سازی اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کے لیے نیشنل پاپولیشن کونسل تشکیل دے دی ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سے پولیو اوورسائیٹ بورڈ کے وفد کی ملاقات، پولیو کے خاتمے کے عزم کا اعادہ
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کونسل کے چیئرمین ہوں گے، جبکہ چیف آف ڈیفنس فورسز، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ، وزیراعظم آزاد کشمیر اور وزیراعلیٰ گلگت بلتستان بھی کونسل کے ارکان ہوں گے۔
کونسل میں وفاقی وزرائے خزانہ، منصوبہ بندی، صحت، تعلیم، قانون، اطلاعات اور مذہبی امور کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل پاپولیشن کونسل ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی پر قابو پانے کے لیے مؤثر اور پائیدار پالیسی مرتب کرے گی، جبکہ آبادی پر قابو پانے سے متعلق قومی اتفاقِ رائے اور عوامی حمایت کے فروغ کے لیے بھی اقدامات کرے گی۔
مزید پڑھیں:وزیراعظم سے گورنر بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنہ اوڑک حملے پر فوری اقدامات پر زور
کونسل وفاق اور صوبوں کے درمیان آبادی سے متعلق اقدامات میں ہم آہنگی پیدا کرے گی، جبکہ مذہبی علما، سول سوسائٹی اور نجی شعبے کو بھی پاپولیشن کنٹرول مہم کا حصہ بنایا جائے گا۔














