امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹربینک مارکیٹ میں منگل کے روز پاکستانی روپے نے امریکی ڈالر کے مقابلے میں معمولی بہتری دکھائی اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر ایک پیسے کمی کے بعد 278 روپے 10 پیسے پر بند ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: آپریشن سندور کے بعد بھارتی روپیہ پاکستانی کرنسی کے مقابلے میں تقریباً 12 فیصد گرگیا

پیر کے روز انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 278 روپے 11 پیسے پر بند ہوا تھا، عالمی مالیاتی منڈیوں میں امریکی ڈالر دباؤ کا شکار رہا، کیونکہ سرمایہ کاروں نے توقعات کم کردی ہیں کہ امریکی مرکزی بینک رواں سال شرح سود میں مزید نمایاں اضافہ کرے گا۔ اس کی وجہ امریکہ میں توقعات سے کمزور روزگار کے اعداد و شمار کو قرار دیا جارہا ہے۔

یورو کی قدر میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی پاؤنڈ بھی دو ہفتوں سے زائد کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ مختلف عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں ڈالر کا اشاریہ 100.86 کی سطح پر رہا۔

ادھر عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ تاجروں کی جانب سے امریکہ اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر خدشات کے باعث تیل کی قیمتوں کو سہارا ملا، اگرچہ آبنائے ہرمز سے جہاز رانی کی صورتحال میں معمولی بہتری بھی سامنے آئی۔

یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ کی پالیسیوں کا امریکی ڈالر پر کیا اثر پڑ رہا ہے؟

برینٹ خام تیل کی قیمت ایک ڈالر دو سینٹ اضافے کے بعد 73 ڈالر ایک سینٹ فی بیرل جبکہ امریکی خام تیل 93 سینٹ مہنگا ہو کر 69 ڈالر 48 سینٹ فی بیرل تک پہنچ گیا۔ ماہرین کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق غیر یقینی صورتحال تیل کی قیمتوں کو سہارا دے رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

عاطف اسلم کا 18 سال بعد نیا البم ’صبح آئے نہ‘ ریلیز، کراچی میں اسپاٹیفائی کے زیراہتمام جشن

جماعت اسلامی گرینڈ اپوزیشن اتحاد کا حصہ نہیں بنے گی، حافظ نعیم الرحمان کا صاف انکار

جنگ کے دوران الیکشن ملک کو دو لخت کر سکتے ہیں، یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کی وارننگ

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

میر رضا قتل کیس: اہل خانہ نے سندھ حکومت کا جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مسترد کردیا

ویڈیو

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

ٹرمپ کی ایران کیخلاف معاشی جنگ تیز کرنے کی تیاری، تہران نے جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟