چینی تیان وین 2 کی سیارچے کے قریب کامیاب رسائی، سائنسی تحقیق کا باقاعدہ آغاز

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چین کا خلائی تحقیقاتی مشن تیان وین-2 تقریباً 400 روزہ اور ایک ارب کلومیٹر طویل سفر مکمل کرنے کے بعد کامیابی سے سیارچے 2016HO3 سے صرف 20 کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا ہے۔

چین کی قومی خلائی انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس پیشرفت کے ساتھ ہی مشن نے سائنسی تحقیق کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چین کا نیا خلائی مشن روانہ، سیارچے کے نمونے لانے کا عزم

چین نے 29 مئی 2025 کو اپنے پہلے سیارچہ سیمپل ریٹرن مشن تیان وین 2 کا آغاز کیا تھا۔ تقریباً 10 برس پر محیط اس مشن کا مقصد زمین کے قریب موجود سیارچے 2016HO3 سے نمونے حاصل کرنا اور بعد ازاں مریخ سے بھی زیادہ فاصلے پر واقع مرکزی سیارچہ پٹی کے دمدار ستارے 311P کا سائنسی جائزہ لینا ہے۔

قومی خلائی انتظامیہ کے مطابق سیارچے کے قریب پہنچنے کے مرحلے کے دوران خلائی جہاز نے اس کی تصاویر حاصل کیں۔

مشن ٹیم نے قریبی فاصلے سے حاصل ہونے والے آپٹیکل نیویگیشن ڈیٹا کی مدد سے سیارچے کے مدار سے متعلق معلومات کو مزید درست بنایا۔

جس کے نتیجے میں پہلے زمینی مشاہدات کی بنیاد پر سینکڑوں کلومیٹر پر محیط محلِ وقوع کی غیر یقینی کیفیت کم ہو کر صرف چند کلومیٹر تک محدود ہو گئی۔

مزید پڑھیں: سائنسدان اب خلا سے دیکھیں گے زمین کی مسکراہٹ، چین اور یورپی خلائی ایجنسی کا تاریخی بریک تھرو

سیارچے کی جانب سفر کے دوران تیان وین 2 نے گہرے خلا میں متعدد پروازی تبدیلیاں اور مدار کی درستی کے آپریشن بھی انجام دیے۔

6 جون 2026 کو خلائی جہاز نے پہلی مرتبہ سیارچے کا سراغ لگایا، 7 جون کو 30 ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر اس کے ساتھ ہم سطح مدار میں داخل ہوا، جبکہ 19 جون کو یہ سیارچے سے صرف 2 ہزار کلومیٹر کے فاصلے تک پہنچ گیا۔

قومی خلائی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں تیان وین 2 سیارچے کی ساخت، مادی ترکیب اور اندرونی ڈھانچے کے بارے میں مزید تفصیلی سائنسی مشاہدات کرے گا، تاکہ مستقبل میں وہاں سے نمونے جمع کرنے کے عمل کی تیاری مکمل کی جا سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں