او آئی سی کی خواتین سے متعلق وزارتی کانفرنس، اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں تیاریوں کا جائزہ

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی خواتین سے متعلق 9ویں وزارتی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے قائم اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ساتویں اجلاس کی صدارت کی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس میں کانفرنس کی تیاریوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، جس میں کانفرنس کے مقام، پروگرام، غیر ملکی وفود کی سہولت، پروٹوکول، سیکیورٹی، لاجسٹکس، میڈیا انتظامات اور مختلف وزارتوں کے درمیان رابطہ کاری سمیت تمام انتظامی امور پر غور کیا گیا تاکہ کانفرنس کے کامیاب اور مؤثر انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ہدایت کی کہ تیاریوں کے آخری مرحلے میں تمام امور کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کیا جائے۔

انہوں نے متعلقہ وزارتوں، ڈویژنز اور اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مکمل طور پر متحرک رہیں، باہمی رابطہ مزید مؤثر بنائیں اور باقی ماندہ تمام کام مقررہ وقت کے اندر مکمل کریں۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاونِ خصوصی طارق باجوہ، پارلیمانی سیکریٹری برائے انسانی حقوق صبا صادق، سیکریٹری انسانی حقوق، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور متعلقہ وزارتوں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پاکستان 12 اور 13 جولائی کو ہونے والی او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین کی میزبانی کرے گا، جس میں رکن ممالک کے وزرا، اعلیٰ حکام اور مندوبین خواتین کے حقوق، بااختیاری اور مسلم دنیا میں ان سے متعلق پالیسی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کا یو این سیکریٹری جنرل کی امیدوار سے رابطہ، یواین قراردادوں پر دیانتدارانہ عملدرآمد پر زور

اٹلی کی سپریم کورٹ نے پاکستانی نژاد لڑکی کے قتل کیس میں 5 رشتہ داروں کی سزائیں برقرار رکھ دیں

’صرف ڈگری نہیں، بچوں کی کردار سازی پر بھی توجہ دیں‘، عدنان صدیقی کا والدین کو نصیحت بھرا پیغام

2027 میں 9 نئے ایموجیز متعارف کرائے جائیں گے، اچار اور شہابِ ثاقب بھی شامل

حکومت نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے نئے سفری قوانین نافذ کر دیے

ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ باکسر عامر خان کی لیاری آمد، فٹبال اور باکسنگ کے فروغ کے لیے اکیڈمی بنانے کا عندیہ

گورنر ہاؤس میں ’ارفع کریم اے آئی سمر کیمپ‘، جہاں بچے مستقبل کی ٹیکنالوجی سیکھ رہے ہیں

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

کالم / تجزیہ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری