کروشیا کے وزیر خارجہ کل پاکستان کے تاریخی دورے پر پہنچیں گے، دفتر خارجہ

بدھ 8 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمہوریہ کروشیا کے وزیر برائے خارجہ و یورپی امور ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین کل 9 جولائی کو نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی خصوصی دعوت پر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔

دفتر خارجہ کے مطابق یہ کسی بھی کروشیائی وزیر خارجہ کا پاکستان کا تاریخ میں پہلا سرکاری دورہ ہوگا، جسے دونوں ممالک کے سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک سنگ میل اور اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

وفود کی سطح پر مذاکرات اور اہم شعبوں میں تعاون

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اس تاریخی دورے کے دوران نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور کروشیا کے وزیر خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر تفصیلی مذاکرات ہوں گے، جن میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جامع جائزہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:رونالڈو اور راموس کے گول، پرتگال نے کروشیا کو 2-1 سے شکست دے کر ورلڈ کپ کے آخری 16 میں جگہ بنالی

دونوں رہنما تجارت، سرمایہ کاری، ویزا سہولیات، تعلیم، دفاع، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بحری تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں شراکت داری بڑھانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کریں گے۔

اس کے علاوہ، مذاکرات میں علاقائی اور عالمی صورتحال سے متعلق اہم امور پر بھی بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے ملاقاتیں

شیڈول کے مطابق ڈاکٹر گورڈن گرلیچ ریڈمین اپنے دورۂ پاکستان کے دوران وزیراعظم اور چیئرمین سینیٹ سے بھی الگ الگ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ کروشیا کی جانب سے ہونے والا یہ اعلیٰ سطح کا دورہ دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور باہمی مفاد کے متنوع شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کے بلدیاتی انتخابات: کیا ن لیگ سیاسی برتری برقرار رکھ سکے گی؟

موجودہ نظام کہیں نہیں جا رہا، بطور وزیراعظم شہباز شریف کا ملک میں کوئی نعم البدل نہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

صدر مملکت آصف زرداری سے سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کی الوداعی ملاقات

وزیر خارجہ اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے، برطانوی وزیر خارجہ سمیت اہم حکام سے ملاقاتیں متوقع

جاپانی کورٹس میں پاکستانی شاہینوں کا راج، 37 ویں جونیئر اوپن سکواش میں 2 گولڈ میڈلز پاکستان کے نام

ویڈیو

ہارٹ ٹرانسپلانٹ کا متبادل تیار، چینی سائنسدانوں کا کرشماتی علاج، 90 فیصد ہارٹ فیلیئر مریض صحتیاب

ٹیک ٹائکون زکربرگ نے تاریخی آئرش قلعہ خرید لیا، حقیقت اور قیمت جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

چینی روبوٹس نے دوڑ کاعالمی ریکارڈ تو توڑ دیا، لیکن اصل امتحان اب شروع ہوگا!

کالم / تجزیہ

گر آنکھ چھلک پڑے تو …… معاف کرنا

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟