پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات واشنگٹن میں جاری

جمعرات 9 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اور امریکا کے درمیان باہمی تجارت کے معاہدے سے متعلق مذاکرات آج ( بروز جمعرات) اور کل (بروز جمعہ) واشنگٹن ڈی سی میں جاری رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے، تجارت اور سیکیورٹی تعاون بڑھا رہے ہیں، امریکا

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق پاکستانی وفد کی قیادت سیکریٹری تجارت جواد پال کررہے ہیں، جبکہ وفد میں ترجمان دفتر خارجہ اور دیگر متعلقہ حکام بھی شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مذاکرات میں مختلف متعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی آن لائن ورچوئل پلیٹ فارم کے ذریعے شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کو پاکستانی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ، تجارتی سرپلس 4 ارب ڈالر سے زیادہ

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مذاکرات کا مقصد پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینا، باہمی تجارت میں سہولت کاری بڑھانا اور دوطرفہ اقتصادی تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شدید فضائی جھٹکوں سے مسافر کی ہلاکت، بیوہ کا سنگاپور ایئرلائنز کے خلاف عدالت سے رجوع

حنا جاوید قتل کیس ہائی پروفائل قرار، خصوصی کمیٹی قائم

چین کی اہم دریا سے سمندر تک نہر کی تعمیر مکمل، ستمبر میں کھولنے کی تیاری

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں