وزیراعلیٰ بلوچستان کی یقین دہانی پر بی اے مال دھرنا ختم، شہداء کے لواحقین کے مطالبات تسلیم

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی دھرنا کمیٹی سے براہِ راست ملاقات اور کامیاب مذاکرات کے بعد بی اے مال کے قریب جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، سینیٹر منظور کاکڑ اور کمشنر کوئٹہ شاہ زیب کاکڑ کے ہمراہ دھرنا مقام پہنچے، جہاں انہوں نے دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین سے تفصیلی ملاقات کی۔ اس سے قبل صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی سربراہی میں دھرنا کمیٹی سے مذاکرات کا سلسلہ جاری تھا۔

مذاکرات کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان کی درخواست پر دھرنا کمیٹی اور شہداء کے لواحقین نے احتجاج ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے وزیراعظم سے گورنر بلوچستان کا ٹیلیفونک رابطہ، ہنہ اوڑک حملے پر فوری اقدامات پر زور

اس موقع پر وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ وہ دھرنے کے پہلے روز سے ہی کمیٹی کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا تعلق نہ صرف مظاہرین بلکہ ان کے بزرگوں سے بھی رہا ہے اور آئندہ بھی برقرار رہے گا۔

انہوں نے کہا، ’میں اپنی عوام کے شانہ بشانہ تھا، ہوں اور ہمیشہ رہوں گا۔ اگر حکومت سے کوئی غلطی ہوئی تو ہم اسے تسلیم کریں گے۔ میرے دروازے اپنی عوام کے لیے ہر وقت کھلے ہیں۔‘

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ آج وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی موجودگی میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں اور بطور وزیراعلیٰ اور چیف آف بگٹی وہ اپنے تمام وعدوں پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

یہ بھی پڑھیے زیارت کلیئرنس آپریشن میں 15 دہشتگرد ہلاک، 9 پولیس اہلکار شہید

میر سرفراز بگٹی نے اعلان کیا کہ شہداء کے ورثاء کو مالی معاوضہ، سرکاری ملازمتیں اور ان کے بچوں کو تعلیم کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ بہادر سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت کے بعد ایک منظم سازش کے تحت ریاست کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم ایسے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے دھرنے کے شرکاء کو محب وطن قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک اور بلوچستان کے خلاف ہونے والی سازش کو ناکام بنانے میں ذمہ دارانہ کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ سرزمینِ پاکستان کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پورٹ قاسم میں 150 ایکڑ رقبے پر آٹو پروسیسنگ زون قائم کرنے کا منصوبہ

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے