اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کی امیدوار ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا کی وزیراعظم سے ملاقات، عالمی امن کے فروغ پر اتفاق

پیر 6 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کے عہدے کی امیدوار ماریہ فرنینڈا ایسپینوسا نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں کثیرالجہتی تعاون، اقوام متحدہ کے مؤثر کردار، بین الاقوامی قانون کے احترام اور عالمی امن و خوشحالی کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطین، جموں و کشمیر کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد ناگزیر ہے، اسحاق ڈار

ملاقات کے دوران وزیراعظم نے ماریہ فرنینڈا ایسپینوس کا خیرمقدم کرتے ہوئے کثیرالجہتی تعاون کے فروغ کے لیے پاکستان کے دیرینہ عزم اور اقوام متحدہ کو دی جانے والی خصوصی اہمیت کا اعادہ کیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اقوام متحدہ کی آئندہ قیادت منشورِ اقوام متحدہ کے مقاصد اور اصولوں کی پاسداری، سلامتی کونسل کی قراردادوں پر مؤثر عمل درآمد، بین الاقوامی قوانین اور معاہدوں کے احترام اور رکن ممالک کے درمیان فعال تعاون کو فروغ دے کر عالمی امن اور خوشحالی کے لیے مؤثر کردار ادا کرے گی۔ؤ

ماریہ فرنینڈا ایسپینوس نے وزیراعظم کی میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے حالیہ علاقائی امن کوششوں میں پاکستان کے کردار اور گزشتہ کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں اس کی فعال اور مؤثر شمولیت کو سراہا۔ انہوں نے 2019 میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر کی حیثیت سے پاکستان کے ساتھ اپنے قریبی تعاون کو بھی یاد کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پیراماؤنٹ اور وارنر برادرز ڈسکوری کے اربوں ڈالر کے انضمام کو عدالتی حکم سے روک دیا گیا

فیفا ورلڈ کپ 2026 جیتنے پر اسپین پر ڈالروں کی بارش، کتنا انعام ملا؟

کینیڈا میں جنگلاتی آگ بے قابو، دھوئیں نے امریکا کے کئی علاقوں کو لپیٹ میں لے لیا

سی پی ایل 2026، صائم ایوب جمیکا کنگز مین اسکواڈ کا حصہ بن گئے

پاکستان اور کینیڈا کا دوطرفہ تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

ایران کے وزیر داخلہ اسکندر مومنی پاکستان پہنچ گئے، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے اہم ملاقاتیں متوقع

کراچی سو رہا تھا، مگر ’منی برازیل‘ جاگ رہا تھا، لیاری میں فٹبال فائنل کی رات کیسی گزری؟

نورین نیازی کے بیان پر عوام کا شدید غصہ، مولانا فضل الرحمان معافی نہ مانگنے پر بضد، کالعدم ایکشن کمیٹی کی بڑی سازش

کالم / تجزیہ

ورلڈ کپ ختم ہوا، کہانی نہیں

کیا واقعی کچھ ہونے والا ہے؟

ایک اور وکلا تحریک: ہماری توبہ، ہمیں معاف رکھیں