بھارتی تحقیقاتی ادارے نے سید علی گیلانی سمیت 6 حریت رہنماؤں پر 27 سالہ پرانے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے قومی تحقیقاتی ادارے (این آئی اے) نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 1996 کے سری نگر تشدد کیس میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے چھ سینئر رہنماؤں، جن میں مرحوم سید علی گیلانی اور شبیر احمد شاہ بھی شامل ہیں، کے خلاف چارج شیٹ عدالت میں جمع کرا دی ہے۔ این آئی اے نے رہنماؤں پر مجرمانہ سازش، قتل کی کوشش، ہنگامہ آرائی اور سرکاری اہلکاروں پر حملے سمیت متعدد الزامات عائد کیے ہیں۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق چارج شیٹ میں مرحوم سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، عبدالغنی لون، محمد یعقوب وکیل، جاوید احمد میر اور شکیل احمد بخشی کے نام شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ’ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے‘: سید علی گیلانی کی کمی شدت سے محسوس کی جارہی ہے

این آئی اے کے بیان کے مطابق تمام رہنماؤں پر رنبیر پینل کوڈ 1989 کی متعلقہ دفعات کے تحت مجرمانہ سازش، قتل کی کوشش، ہنگامہ آرائی، سرکاری ملازمین پر حملے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام ایکٹ (یو اے پی اے) 1967 کی دفعہ 13 کے تحت مقدمات قائم کیے گئے ہیں۔

تحقیقاتی ادارے کا کہنا ہے کہ مرحوم سید علی گیلانی، عبدالغنی لون اور محمد یعقوب وکیل کے خلاف عدالتی کارروائی ان کے انتقال کے باعث ختم ہو چکی ہے، تاہم چارج شیٹ میں یہ مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران ان کے مبینہ کردار اور غیر قانونی اجتماع کی مشترکہ سازش سے متعلق شواہد سامنے آئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے بابائے حریت سید علی شاہ گیلانی کی تیسری برسی پر رہنماؤں کا خراجِ عقیدت

این آئی اے کے مطابق اس واقعے کے روز سری نگر کے شیر گڑھی پولیس اسٹیشن میں ابتدائی مقدمہ درج کیا گیا تھا، جبکہ اپریل 2026 میں قومی تحقیقاتی ادارے نے کیس کا کنٹرول سنبھال کر ازسرِ نو تحقیقات کا آغاز کیا۔ ادارے کا کہنا ہے کہ اس مقدمے کی مزید تفتیش جاری ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

حکومت کا 2 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، خطے کی صورتحال اور پاک سعودی تعلقات پر تبادلہ خیال

جنوبی وزیرستان:سیکیورٹی فورسز نے خودکش حملہ ناکام بنا دیا، 4 فتنہ الخوارج دہشتگرد ہلاک

مون سون بارشیں جاری، چناب میں درمیانے درجے کے سیلاب اور کئی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

ویڈیو

وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کا دعویٰ، کراچی سب سے زیادہ ٹیکس دیتا ہے، حقیقت کیا ہے؟

آزاد کشمیر الیکشن: گہما گہمی عروج پر پہنچ گئی، کس کا پلڑا بھاری؟

پہلا ٹیسٹ: برائن لارا اسٹیڈیم میں ویسٹ انڈیز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

کالم / تجزیہ

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں

مشرقِ وسطیٰ میں پاکستان کا ابھرتا ہوا کردار