اسلام آباد میں جدید انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا منصوبہ آخری مرحلے میں داخل

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے وفاقی دارالحکومت میں مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں مجوزہ کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کے لیے 11.4 ارب روپے کے منصوبے کا ٹھیکہ دینے کے عمل کو مزید آگے بڑھا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سی ڈی اے کو شارٹ لسٹ کی گئی دونوں مشترکہ کمپنیوں کی جانب سے نظرثانی شدہ ڈیزائن اور اضافی مالیاتی بولیاں موصول ہوچکی ہیں۔ تکنیکی ٹیم ان ڈیزائنز کا جائزہ لے رہی ہے، جس کے بعد اضافی بولیاں پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی کے ای-پیڈ پورٹل پر اپ لوڈ کی جائیں گی۔ اس کے ایک ہفتے بعد مالیاتی بولیاں کھول دی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں پہلے انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر کا حتمی فیصلہ، پی سی بی اور سی ڈی اے کا مشترکہ منصوبہ

مجوزہ اسٹیڈیم سیکٹر ڈی-12 کے قریب مارگلہ پہاڑیوں کے دامن میں تعمیر کیا جائے گا، جہاں سے تماشائیوں کو مارگلہ ہلز کا خوبصورت منظر بھی دکھائی دے گا۔ اسٹیڈیم میں تقریباً 32 ہزار شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی، جبکہ عوام کے لیے تقریباً ایک کلومیٹر فاصلے پر 10 ہزار گاڑیوں کی پارکنگ بھی قائم کی جائے گی۔

سی ڈی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس منصوبے کو دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے طرز پر تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔ اس وقت جڑواں شہروں میں بین الاقوامی کرکٹ میچوں کی میزبانی کے لیے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ہی واحد میدان ہے۔

اس منصوبے کے لیے دو مشترکہ کمپنیوں کے درمیان مقابلہ جاری ہے، جن میں حبیب کنسٹرکشن اور زیڈ کے بی-ای اے کا مشترکہ منصوبہ، جبکہ دوسری جانب لیمار بلڈرز اور بی کے کنسلٹنٹس پرائیویٹ لمیٹڈ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا کوئی اسٹیڈیم عالمی معیار کا نہیں، مگر اب کام ہوگا، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

یہ منصوبہ انجینئرنگ، خریداری اور تعمیر (ای پی سی) ماڈل کے تحت مکمل کیا جائے گا، جس کے تحت کمپنیوں نے اپنے تکنیکی ڈیزائنز کے ساتھ مالیاتی تجاویز بھی جمع کرائی ہیں۔ اب نظرثانی شدہ ڈیزائنز اور اضافی بولیوں کی جانچ کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

 اسٹیڈیم تقریباً 50 ایکڑ اراضی پر تعمیر کیا جائے گا، جو مجوزہ اولمپک ولیج کے 175 ایکڑ رقبے کا حصہ ہے۔ تاہم تجارتی سہولیات اور ہوٹل کی تعمیر جیسے ضمنی منصوبوں کے لیے وفاقی حکومت سے منظوری درکار ہوگی۔

یاد رہے کہ ماضی میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے شکرپڑیاں میں بھی کرکٹ اسٹیڈیم کی تعمیر شروع کی تھی، تاہم سپریم کورٹ کی ہدایات کے بعد وہ منصوبہ ترک کردیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:محسن نقوی نے لاہور، راولپنڈی اور کراچی اسٹیڈیمز کے نئے ڈیزائن کی منظوری دے دی

حکام کا کہنا ہے کہ اس بار سی ڈی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ اس منصوبے کی تکمیل کے لیے سنجیدہ ہیں۔ چونکہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سی ڈی اے اور پاکستان کرکٹ بورڈ دونوں کے امور کی نگرانی کر رہے ہیں، اس لیے توقع کی جا رہی ہے کہ اسٹیڈیم کا منصوبہ تیز رفتاری سے مکمل کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کے مرکزی کردار کی مضبوط حمایت کا اعادہ

کراچی رینجرز کیمپ حملہ: سہولت کاروں کا نیٹ ورک بے نقاب، مبینہ ماسٹر مائنڈ قاری بشیر گرفتار

وزیراعظم کا ترسیلاتِ زر کو 100 فیصد ڈیجیٹل بنانے کا حکم، کیش لیس معیشت کے فروغ پر زور

اسلام آباد: پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ٹیلی نار پاکستان کے یوفون میں انضمام کی منظوری دے دی

ویڈیو

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

وی ایکسکلوسیو: ایران امریکا جنگ بندی میں پاکستان اور قطر کی ثالثی اب بھی کلیدی حیثیت رکھتی ہے، اعزاز چوہدری

کالم / تجزیہ

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟

بلوچستان: پری ٹیررازم ، ٹیررازم اور پوسٹ ٹیررازم