بھارتی گلوکارہ سنندا شرما نے کس آیت کو پلو سے باندھا ہوا ہے؟

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی گلوکارہ سنندا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ قرآن مجید کی ایک آیت نے محبت، رشتوں اور خود احتسابی کے بارے میں ان کی سوچ پر گہرا اثر ڈالا جسے وہ آج بھی اپنے لیے رہنمائی کا ذریعہ سمجھتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی گلوکارہ کی پاکستانی ہٹ گانے ’میری زندگی ہے تو‘ پر پرفارمنس پر وائرل

جانی تیرا ناں، دوجی وار پیار، مورنی اور پاگل نہیں ہونا جیسے مقبول گانوں سے شہرت حاصل کرنے والی سنندا شرما نے ایک پوڈکاسٹ میں اپنی ایک قریبی مسلمان دوست کے ساتھ ہونے والی گفتگو کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اس دوست نے انہیں قرآن مجید کی ایک خوبصورت تعلیم سے آگاہ کیا جس نے ان کے دل پر گہرا اثر چھوڑا۔

سنندا شرما کے مطابق ان کی دوست نے انہیں بتایا کہ اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید میں فرمایا ہے کہ ’پاکیزہ عورتیں پاکیزہ مردوں کے لیے ہیں اور پاکیزہ مرد پاکیزہ عورتوں کے لیے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ان کے نزدیک اس آیت میں انسانی فطرت اور تعلقات کے بارے میں ایک گہری نفسیاتی حقیقت بھی پوشیدہ ہے یعنی انسان اکثر انہی لوگوں کی طرف متوجہ ہوتا ہے جن کی عادات، رویے اور سوچ اس سے ملتی جلتی ہو۔

گلوکارہ نے وضاحت کی کہ یہاں خامیوں سے ان کی مراد کسی شخص کے کردار یا اخلاقی برائی نہیں بلکہ جذباتی کمزوریاں اور رویوں سے متعلق خصوصیات ہیں۔

مزید پڑھیے: فیکٹ چیک: ڈاکٹر ذاکر نائیک اسٹیج چھوڑ کر کیوں چلے گئے؟

انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے شریکِ حیات کے ساتھ وفادار نہ ہو یا اس میں کوئی اور منفی رویہ موجود ہو تو عموماً وہ ایسے ہی مزاج رکھنے والے افراد کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔

سنندا شرما کا کہنا تھا کہ حقیقی ہم آہنگی اسی وقت ممکن ہوتی ہے جب دونوں افراد کی اقدار، سوچ اور شخصیت ایک دوسرے سے مطابقت رکھتی ہو۔ ان کے مطابق مختلف اقدار رکھنے والے افراد کے درمیان مضبوط تعلق قائم ہونا نسبتاً مشکل ہوتا ہے جبکہ انسان زیادہ تر انہی لوگوں سے جڑتا ہے جو اس جیسی سوچ اور رویہ رکھتے ہوں۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر شرارتی تھے لیکن انکی پوری توجہ حفظ قران پر مرکوز تھی، مہتمم مدرسہ

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس عمل کو سزا نہیں بلکہ خود کو بہتر بنانے کے سفر کے طور پر دیکھتی ہیں۔ ان کے بقول درست انسان تک پہنچنے سے پہلے زندگی میں مشکلات، آزمائشیں اور دل ٹوٹنے جیسے تجربات پیش آ سکتے ہیں، لیکن یہی تجربات انسان کی شخصیت کو نکھارتے ہیں اور اسے پہلے سے بہتر انسان بنا دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹیکس اصلاحات میں شفافیت کے لیے تھرڈ پارٹی آڈٹ یقینی بنایا جائے، وزیر اعظم شہباز شریف

’آخر مزید کتنے بچوں کی جانیں جائیں گی؟‘، پمز میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

یورپ کے معمر ترین حکمران شاہ ہارالڈ پنجم انتقال کرگئے، نیا بادشاہ کون ہوگا؟

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ