عمران خان کی سابق لندن رہائش گاہ اورملی لاج 2 کروڑ 50 لاکھ پاؤنڈ میں فروخت کے لیے پیش

جمعہ 10 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کے علاقے رچمنڈ میں واقع وہ تاریخی رہائش گاہ، جہاں سابق وزیراعظم عمران خان اپنی سابق اہلیہ جمائما خان اور ان کی والدہ لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے ساتھ برسوں مقیم رہے، فروخت کے لیے پیش کر دی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  10 کمروں پر مشتمل اس عالی شان مکان کی قیمت 2 کروڑ 50 لاکھ برطانوی پاؤنڈ مقرر کی گئی ہے۔

گولڈ اسمتھ خاندان کے مطابق لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال کے بعد گھر کو فروخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا کیونکہ اب اسے برقرار رکھنے کی کوئی عملی ضرورت باقی نہیں رہی۔

‘اورملی لاج’ رچمنڈ پارک کے قریب واقع ہے

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ‘اورملی لاج’ نامی یہ علیحدہ طرز کا 10 بیڈ رومز پر مشتمل گھر جنوب مغربی لندن کے علاقے رچمنڈ میں ہیم کامن پر واقع ہے، جو رچمنڈ پارک کے قریب ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زمان پارک میں گرینڈ آپریشن، لاہور پولیس نے عمران خان کی رہائش گاہ کا کنٹرول سنبھال لیا

ابتدائی جارجیائی طرز تعمیر پر مشتمل اس عمارت کا رقبہ تقریباً 15 ہزار 814 مربع فٹ ہے، جس میں 7 باتھ رومز، وسیع باغات اور ایک علیحدہ کاٹیج بھی شامل ہے۔

عمران خان کی لندن میں سیاسی سرگرمیوں کا اہم مرکز

یہ رہائش گاہ پاکستانی سیاست میں بھی خاص اہمیت رکھتی ہے کیونکہ عمران خان نے تقریباً 2 دہائیوں تک اسے لندن میں اپنی مستقل قیام گاہ کے طور پر استعمال کیا۔

جمائما خان سے شادی کے دوران وہ یہیں مقیم رہے جبکہ طلاق کے بعد بھی گھر کے ایک علیحدہ حصے میں قیام کرتے رہے۔

لندن کے دوروں کے دوران وہ یہیں سیاسی ملاقاتیں کرتے، پاکستانی سیاست دانوں، صحافیوں اور اپنے قریبی ساتھیوں سے ملاقاتیں بھی اسی رہائش گاہ پر کرتے تھے۔

2014 کے بعد گھر استعمال نہیں کیا

رپورٹ کے مطابق عمران خان نے آخری مرتبہ تقریباً 2014 میں اس رہائش گاہ کو استعمال کیا۔ بعد ازاں ریحام خان اور پھر بشریٰ بی بی سے شادی کے بعد انہوں نے دوبارہ اس مکان میں قیام نہیں کیا۔

لیڈی اینابیل کے انتقال کے بعد فروخت کا فیصلہ

گولڈ اسمتھ خاندان کے ایک ذریعے نے بتایا کہ اکتوبر 2025 میں لیڈی اینابیل گولڈ اسمتھ کے انتقال کے بعد خاندان نے مکان فروخت کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو رہا کیا جائے، پی ٹی آئی کا برطانوی وزیراعظم کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمائما خان چند میل کے فاصلے پر مغربی لندن میں رہتی ہیں جبکہ ان کے دونوں بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان الگ رہائش پذیر ہیں۔

اس گھر کو برقرار رکھنے کی اب کوئی عملی ضرورت نہیں رہی، اگرچہ اس سے خاندان کی بے شمار خوشگوار یادیں وابستہ ہیں۔ لیڈی اینابیل کی وفات نے ہماری زندگیوں میں ایک بہت بڑا خلا چھوڑ دیا ہے۔’

رہائش گاہ کئی سیاسی احتجاجوں کا مرکز بھی بنی

یہ مکان بعد کے برسوں میں سیاسی تنازعات کا مرکز بھی بن گیا۔ 2014 میں عمران خان کی موجودگی کے دوران گھر کے باہر احتجاج کیا گیا تھا، جس کے بعد انہیں ان کے قریبی ساتھی ذلفی بخاری گاڑی میں وہاں سے لے گئے تھے۔

عمران خان کی وزارتِ عظمیٰ سے برطرفی کے بعد بھی برطانیہ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے متعدد مرتبہ اس رہائش گاہ کے باہر احتجاج کیا۔

یہ مظاہرے ان جوابی احتجاجوں کا حصہ تھے جو پاکستان تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے لندن میں شریف خاندان کی ایون فیلڈ اپارٹمنٹس کے باہر کیے جانے والے مظاہروں کے ردعمل میں کیے گئے۔

جمائما کی نئی زندگی

رپورٹ کے مطابق جمائما خان مغربی لندن میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کے دونوں بیٹے، سلیمان خان اور قاسم خان، الگ الگ رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ جمائما خان جلد آئرش آسٹریلوی سرمایہ کار کیمرون او رائلی سے شادی کرنے والی ہیں، جو مرحوم آئرش کاروباری شخصیت اور سابق بین الاقوامی رگبی کھلاڑی سر انتھونی او رائلی کے صاحبزادے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دونوں تقریباً ایک سال سے تعلق میں ہیں اور اپنی زندگی سوئٹزرلینڈ اور مغربی لندن کے درمیان گزارتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ: اسلام آباد تینوں ممالک کے پرچموں اور برقی قمقموں سے جگمگا اٹھا

حکومت کا بجلی کی 3 بڑی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا عمل تیز کرنے کا فیصلہ

جماعت اسلامی نے 9 اگست کا احتجاج مؤخر کردیا، پیٹرولیم لیوی کے خلاف دھرنوں کی نئی تاریخ کا اعلان

اوپن اے آئی کے نئے ماڈل ’ایسٹرا‘ میں خطرناک سیکیورٹی خدشات کا انکشاف، ڈیولپنگ کام عارضی معطل

میر رضا علی کیس: پولیس تفتیش کے بجائے خاندان کو ہراساں کررہی ہے، وکیل نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

ویڈیو

کشمیری پاکستان کے مالک ہیں، مسلم لیگ (ن) کو دو تہائی اکثریت دلائیں گے، رانا ثنا اللہ کا ضلع باغ میں جلسہ عام سے خطاب

وزیراعظم شہباز شریف مدینہ منورہ سے روانہ، مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے بعد مسجد نبویؐ میں حاضری

پی ٹی آئی اسلام آباد مارچ کے اعلان پر خیبر پختونخوا کے اراکین کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

پرانی کتابوں کا اتوار بازار

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر