سرگودھا میں لاہور کی طرز پر شاندار ترقیاتی کام، شہری وزیراعلیٰ مریم نواز کی خدمات کے معترف

منگل 7 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے مثبت اثرات اب سرگودھا میں بھی نمایاں طور پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ترقی اور خوشحالی کا سفر اب صرف لاہور تک محدود نہیں رہا بلکہ پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح سرگودھا میں بھی جدید معیار کے مطابق ترقیاتی منصوبے شروع اور مکمل کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا ینگ پروفیشنلز پروگرام، کیا ماہانہ ڈیڑھ لاکھ روپے وظیفہ نوجوانوں کے لیے گیم چینجر ثابت ہو سکتا ہے؟

سرگودھا کے رہائشیوں کے مطابق صحت، تعلیم، انفراسٹرکچر اور شہری سہولیات کے شعبوں میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آ رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ صوبے کے مختلف شہروں کے درمیان ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تفریق کم ہوئی ہے اور اب سرگودھا بھی ترقی کے سفر میں نمایاں مقام حاصل کر رہا ہے۔

سرگودھا کی تاجر برادری نے بھی ترقیاتی اقدامات کو کاروباری سرگرمیوں کے لیے مثبت قرار دیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ شہر میں ماڈل بازاروں کے قیام اور شہری سہولیات میں بہتری کے باعث خریداروں کی آمد میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کاروبار پر خوشگوار اثرات مرتب ہوئے ہیں۔

تاجروں کے بقول، سرگودھا میں اب وہی ترقیاتی ماحول محسوس کیا جا رہا ہے جو ماضی میں صرف لاہور کی پہچان سمجھا جاتا تھا۔

مزید پڑھیے: پاکستان کا پہلا اے آئی ایبلڈ گورنمنٹ منصوبہ: پنجاب نے روڈ میپ تیار کر لیا

ایک مقامی تاجر نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پہلے عمران خان کے حامی تھے لیکن پنجاب میں مریم نواز کی جانب سے بلاامتیاز ترقیاتی کاموں اور عوامی منصوبوں کو دیکھتے ہوئے اپنی رائے تبدیل کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں محسوس ہوتا ہے کہ سرگودھا سمیت دیگر شہروں پر بھی یکساں توجہ دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: پنجاب الیکٹرک بسیں بھی خود بنائے گا، پیداواری پلانٹ نے کام کا آغاز کردیا

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر ترقیاتی منصوبوں کا یہی سلسلہ جاری رہا تو سرگودھا نہ صرف پنجاب کے نمایاں شہروں میں شامل ہوگا بلکہ تجارت، سرمایہ کاری اور شہری سہولیات کے حوالے سے بھی مزید ترقی کرے گا۔ مزید تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

دہری شہریت کے حامل مسافروں کے لیے پی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

امریکا نے طلبا اور غیر ملکی صحافیوں کے لیے ویزا قوانین سخت کردیے

مذہبی ہم آہنگی اور اتحادِ امت کی شاندار مثال، تمام مکاتب فکر کی ایک امام کے پیچھے نماز کی ادائیگی

کیا ٹرمپ کا نیا سکہ واقعی سونے کا بنا ہے؟

طالبان رجیم کس طرح بھارت سے پیسے لے کر دہشتگرد گروہوں سے پاکستان میں حملے کرواتی ہے؟ سابق افغان جنرل نے بتادیا

ویڈیو

کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی جانب سے فیلڈ مارشل سے متعلق پروپیگنڈا، کشمیر پیپلز پارٹی کا، کیا ایسا ممکن ہوگا؟ پی ٹی آئی کا ایک اور یوٹرن

ماضی میں عدالتی احکامات پر مسمار ہونے والی عمارتوں سے متعلق سپریم کورٹ کے نئے فیصلے سے متاثرین کو کیا ریلیف ملے گا؟

نوکری اور پیسے تو سب لیتے ہیں، لیکن جہاں موت کا خطرہ ہو وہاں ہر کوئی نہیں جاتا، عامر نواز وڑائچ

کالم / تجزیہ

ہمارا جھوٹ اور ان کا جھوٹ

دھڑکتے دل کا فون

کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک