سعودی ولی عہد اور ٹرمپ کا رابطہ، خلیجی سلامتی اور ایران سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

ہفتہ 11 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیلیفون پر رابطہ کرکے دوطرفہ تعلقات، خلیجی سلامتی، سمندری راستوں کے تحفظ اور امریکا و ایران کے درمیان جاری رابطوں پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:نیٹو سربراہی اجلاس، صرف 48 گھنٹوں میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی سفارت کاری کا رخ بدل دیا

سعودی خبر رساں ایجنسی (SPA) کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی بحری گزرگاہوں کے تحفظ، جہاز رانی کی آزادی اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔ اس دوران واشنگٹن اور تہران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

دوسری جانب سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے بھی امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی رابطوں اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیں:کسی صورت ایٹم بم نہیں بنانے دیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی آج رات ایران پر بڑے حملے کی دھمکی

یہ رابطے امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدگی میں اضافے کے بعد ہوئے ہیں۔ سعودی عرب نے ایک بار پھر تحمل، مذاکرات اور سفارتی حل کی حمایت کرتے ہوئے آبنائے ہرمز سمیت اہم عالمی بحری راستوں کے تحفظ پر زور دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وفاقی سرکاری اسپتالوں میں فوری فائر سیفٹی آڈٹ کا حکم جاری

’آپ جیکولین سے حسد کرتی تھیں‘، سکیش چندر شیکھر کا نورا فتیحی کے نام خط وائرل

نیپال میں تباہی کا انتباہ 5 ماہ قبل کیا گیا، ہمالیائی گلیشیئرز تیزی سے پگھلنے کا انکشاف

وزن نارمل ہونے کے باوجود دل کو خطرہ، کمر کا گھیر اہم علامت قرار

’ہمیں مدد کی ضرورت نہیں‘ سے ’غیرملکی مدد قبول‘، نیپال کا سیلاب پر مؤقف بدل گیا

ویڈیو

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

پمز سانحہ: ’ایک شخص کو ذمہ دار ٹھہرانے کے بجائے پورے ہیلتھ سسٹم کو دیکھنا ہوگا‘، پروفیسر ڈاکٹر خلیق الزمان

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں