قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قطر کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ 1995 سے 2013 تک قطر کے حکمران رہے اور ان کے دور میں ملک نے عالمی سفارت کاری، توانائی، میڈیا اور کھیلوں کے شعبوں میں غیر معمولی ترقی حاصل کی۔ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

قطر کے سرکاری ادارے امیری دیوان نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ ملک کے سابق امیر شیخ حمد بن خلیفہ آل ثانی 74 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔ وہ 1995 میں اقتدار میں آئے تھے اور 2013 میں رضاکارانہ طور پر اقتدار اپنے صاحبزادے اور موجودہ امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کے حوالے کر دیا تھا۔

شیخ حمد کے دورِ حکومت میں قطر نے دنیا کے سب سے بڑے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) برآمد کنندہ ملک کی حیثیت حاصل کی، الجزیرہ نیوز نیٹ ورک کا قیام عمل میں آیا اور 2022 فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی حاصل کر کے عالمی سطح پر اپنی شناخت مزید مضبوط کی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر اپنے تعزیتی پیغام میں شیخ حمد کو دور اندیش رہنما قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے قطر کو جدید، خوشحال اور عالمی سطح پر باوقار ریاست بنانے میں تاریخی کردار ادا کیا۔ انہوں نے امیرِ قطر، شاہی خاندان اور قطری عوام سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے لیے بلندیٔ درجات کی دعا کی۔

یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر کو فون، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر عملدرآمد کے لیے سفارتی روابط جاری رکھنے پر اتفاق

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھی اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ شیخ حمد نے پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ علاقائی امن اور ترقی کے لیے ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں