امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

اتوار 12 جولائی 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر لنڈسے گراہم 71 برس کی عمر میں مختصر اور اچانک علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کے دفتر کے کمیونیکیشنز ڈائریکٹر نے اتوار کی صبح سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ان کے انتقال کی تصدیق کی۔

مزید پڑھیں:انتخابات سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کو بائی پاس کرنے کی کوشش کی، رائٹرز کا دعویٰ

لنڈسے گراہم 2002 سے امریکی سینیٹ کے رکن تھے، جبکہ اس سے قبل وہ 1994 میں جنوبی کیرولائنا کے تیسرے کانگریشنل ضلع سے امریکی ایوانِ نمائندگان کے رکن منتخب ہوئے تھے۔

اپنے سیاسی کیریئر کے ابتدائی دور میں گراہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سخت ناقد سمجھے جاتے تھے، تاہم بعد ازاں وہ ٹرمپ کے قریبی سیاسی اتحادیوں میں شامل ہو گئے اور کانگریس میں ان کے مضبوط حامی کے طور پر جانے گئے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ لنڈسے گراہم ان عظیم ترین افراد اور سینیٹرز میں سے ایک تھے جنہیں وہ جانتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ گراہم ایک سچے امریکی محبِ وطن تھے اور ان کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔

لنڈسے گراہم قومی سلامتی اور دفاعی امور پر سخت مؤقف رکھنے والے رہنما تھے۔ وہ سینیٹ کی بجٹ کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے، جبکہ سینیٹ کی اپروپری ایشنز، جوڈیشری اور ماحولیات و پبلک ورکس کمیٹیوں کے بھی رکن تھے۔

مزید پڑھیں: ’ہر ٹیسٹ میں مکمل نمبر حاصل کیے‘، ٹرمپ کا ایک بار پھر اپنی صحت اور ذہنی صلاحیت کی بہتری کا دعویٰ

وہ اسرائیل کے مضبوط حامی سمجھے جاتے تھے اور ایران کے خلاف امریکی و اسرائیلی پالیسیوں کی بھی کھل کر حمایت کرتے رہے۔

اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ نے گراہم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں امریکا اور اسرائیل کے تعلقات کا مضبوط حامی قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی عوام لنڈسے گراہم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

لنڈسے گراہم غیر شادی شدہ تھے اور جنوبی کیرولائنا کے شہر سینیکا میں مقیم تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر: ن لیگی امیدوار نے فیصل راٹھور کی کامیابی چیلنج کردی، دوبارہ گنتی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

یورپ میں شدید خشک سالی، توانائی کا نیا بحران پیدا، رومانیہ کا آخری فعال جوہری ری ایکٹر بھی بند ہونے کے قریب

پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ ٹیم پر کرفیو نہیں ہوگا، جو روٹ نے کھلاڑیوں پر اعتماد کا اظہار کردیا

خیبرپختونخوا میں 15 اگست تک بارشوں کی پیشگوئی، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ڈاکٹر کی فیس سے بچنے کے لیے مریضوں کے انوکھے بہانے، ایک خاتون ڈاکٹر کی بپتا

ویڈیو

سہیل آفریدی فارغ، اکبر ایس بابر کی تابڑ توڑ واپسی، عمران خان کا نیا پلان کیا ہے؟

جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر، راجا بازار میں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں کی بہار

پاکستان کے نوجوان ’کاکروچ‘ نہیں، قوم کا مستقبل اور اقبال کے شاہین ہیں، رانا مشہود احمد خان

کالم / تجزیہ

ہمیں کاکروچ نہیں، خرگوش چاہئیں

13 برس بعد معلوم ہوا

کشمیر اب ایک ٹیسٹ کیس ہے